دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک جمع۔ء 5 نومبر 2021

ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم۔(فوٹو :فائل)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، جب کہ چینی کی قیمتیں سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے بڑھیں۔
اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سالوں میں یہ 2 خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، پچھلے 30سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا، ان 2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر بےحد کمزور کردیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیامیں ہے، دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، پتا چلا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر جولائی سے اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں، سندھ میں چلنے والی 3 شوگر ملز کو بند کردیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے، ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ترجیح ہے، عوام 5 سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں، 5 سال میں پتہ چلے ہوگا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کی نہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے اٹک کی پی ٹی آئی قیادت نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزداد، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جب آئی تو اس وقت مجموعی معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جس کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی، ہمارا انحصار دارمدات پر ہے اس لیے جب باہر قیمتیں بڑھتی ہی تو یہاں بھی بڑھ جاتی ہیں، ہم نے دن رات محنت کی اور ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں کورونا وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا، پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اور بین الاقوامی سطح پر بحران آیا، تاہم ہماری کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا وباء کا مقابلہ کیا اور اس چیلینج سے نمٹنے میں کامیاب رہے، بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پزیرائی کی گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کی خاطر حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے، صحت کارڈ کا پورے صوبہ پنجاب میں آغاز کرنے لگے ہیں جس کی بدولت غریب گھرانے معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے، احساس سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومت مل کر مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی فراہم ہوگی، کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کے لیے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا، گھر تعمیر کرنے، چھوٹا کاروبار شروع کرنے، اسکلز ٹریننگ پروگرام اور چھوٹے کسان کے لیے قرضہ دیے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام پہلے سے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر گھر میں جا کر احساس سروے کیا گیا تاکہ کوئی مستحق پروگرام سے باہر نہ رہ جائے، کبھی بھی کسی حکومت نے غریبوں کے لیے اتنا کام نہں کیا، ہر سطح پر اپ ان تمام پروگرامز کا فائدہ اپنے اپنے علاقوں میں غرباء تک پہنچائیں، ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مقامی سطح کی قیادت متحرک ہو کر غریب اور مسحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام پر توجہ مرکوز کریں۔
 
جاسم محمد

محفلین
شروع میں مہنگائی سابقہ حکومت کی وجہ سے تھی

‏پھر مہنگائی مافیا کی وجہ سے ہوئی

‏اس کے بعد مہنگائی کرونا کی وجہ سے ہوئی

‏آخری اطلاعات میں مہنگائی عالمی منڈی کی وجہ سے تھی

‏اسی دوران تحقیق کی گئی تو علم ہوا کہ مہنگائی ہے ہی نہیں۔ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔
‏(منقول)
‏😂😂😂
 
علی وقار

میں بھی ایک ایسے فرد کو ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ جو مٹی کو سونے کے بھاؤ بیچ سکتا ہے مگر وہ خان صاحب کے لیول کا نہیں۔ محترم خان کو یہ ملکہ حاصل ہے کہ وہ اپنا منجن بخوبی بیچنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور یہاں تک کہ اگر یو ٹرن کا طعنہ دیا جائے تو وہ اسے بھی اپنی عظمت پر قیاس کرتے ہیں۔ :) بظاہر یہ نا قابل اصلاح رویہ ہے مگر اس کا کیا علاج کہ وہ ان رویوں کے ساتھ بھی معاشرے کی اصلاح اور درستی کے لیے کمر کس کر میدان میں آ جاتے ہیں۔ :) کیا طرفہ تماشا ہے!
 
علی وقار

محفلین

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک جمع۔ء 5 نومبر 2021

ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم۔(فوٹو :فائل)

ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم۔(فوٹو :فائل)
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، جب کہ چینی کی قیمتیں سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے بڑھیں۔
اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سالوں میں یہ 2 خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، پچھلے 30سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا، ان 2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر بےحد کمزور کردیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیامیں ہے، دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، پتا چلا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر جولائی سے اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں، سندھ میں چلنے والی 3 شوگر ملز کو بند کردیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے، ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ترجیح ہے، عوام 5 سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں، 5 سال میں پتہ چلے ہوگا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کی نہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے اٹک کی پی ٹی آئی قیادت نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزداد، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جب آئی تو اس وقت مجموعی معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جس کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی، ہمارا انحصار دارمدات پر ہے اس لیے جب باہر قیمتیں بڑھتی ہی تو یہاں بھی بڑھ جاتی ہیں، ہم نے دن رات محنت کی اور ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں کورونا وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا، پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اور بین الاقوامی سطح پر بحران آیا، تاہم ہماری کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا وباء کا مقابلہ کیا اور اس چیلینج سے نمٹنے میں کامیاب رہے، بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پزیرائی کی گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کی خاطر حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے، صحت کارڈ کا پورے صوبہ پنجاب میں آغاز کرنے لگے ہیں جس کی بدولت غریب گھرانے معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے، احساس سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومت مل کر مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی فراہم ہوگی، کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کے لیے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا، گھر تعمیر کرنے، چھوٹا کاروبار شروع کرنے، اسکلز ٹریننگ پروگرام اور چھوٹے کسان کے لیے قرضہ دیے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام پہلے سے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر گھر میں جا کر احساس سروے کیا گیا تاکہ کوئی مستحق پروگرام سے باہر نہ رہ جائے، کبھی بھی کسی حکومت نے غریبوں کے لیے اتنا کام نہں کیا، ہر سطح پر اپ ان تمام پروگرامز کا فائدہ اپنے اپنے علاقوں میں غرباء تک پہنچائیں، ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مقامی سطح کی قیادت متحرک ہو کر غریب اور مسحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام پر توجہ مرکوز کریں۔
ہر ، دکھتے، چبھتے ، سلگتے ، دہکتےسوال کا ایک ہی مسکت اور تیر بہدف جواب اور ریسپانس ہے، اور شاید یہی اہلیان وطن کے ساتھ ہونا بھی چاہیے، :) یعنی کہ،

تقریر!
 
سیما علی

لائبریرین

سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں
علاجِ غم نہیں کرتے فقط تقریر کرتے ہیں
ہمارے دردکا جالب مداوا ہو نہیں سکتا
کہ ہر قاتل کو چارہ گر سے ہم تعبیر کرتے ہیں
😢😢😢😢😢
 
سیما علی

لائبریرین
ہر ، دکھتے، چبھتے ، سلگتے ، دہکتےسوال کا ایک ہی مسکت اور تیر بہدف جواب اور ریسپانس ہے، اور شاید یہی اہلیان وطن کے ساتھ ہونا بھی چاہیے، :) یعنی کہ،

تقریر!
سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں
علاجِ غم نہیں کرتے فقط تقریر کرتے ہیں
سال بدلتے رہے لیکن نہ ہم بدلے نہ ہمارے حالات بدلے۔ نہ ہمارے اعمال بدلے، نہ کردار بدلے، نہ سوچنے کا انداز بدلا نہ کام کرنے کا انداز بدلا ہم جہالتوں، تکبر اور اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہوئے ہیں اور دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
معلوم نہیں اردو میں جھوٹ جیسے رقیب رو سیاہ کے لیے سفید براق جیسا لفظ کیوں مستعمل ہے۔۔۔
کہیں اس کی وجہ رقیب رو سیاہ کی سیاہی کی شناعت کی اثر انگیزی کم کرنا تو نہیں۔۔۔
انگریزی والا محاورہ وہائٹ لائی اس لیے قابل ہضم ہے کہ چلو پھر بھی بے ضرر جھوٹ کے لیے بول دیا جاتا ہے۔۔۔
پر اردو کا سفید جھوٹ تو سیاہ کرتوتوں پر ظلمت کا لبادہ چڑھانے کے بعد بولتے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
معلوم نہیں اردو میں جھوٹ جیسے رقیب رو سیاہ کے لیے سفید براق جیسا لفظ کیوں مستعمل ہے۔۔۔
کہیں اس کی وجہ رقیب رو سیاہ کی سیاہی کی شناعت کی اثر انگیزی کم کرنا تو نہیں۔۔۔
انگریز والا محاورہ وہائٹ لائی اس لیے قابل ہضم ہے کہ چلو پھر بھی بے ضرر جھوٹ کے لیے بول دیا جاتا ہے۔۔۔
پر اردو کا سفید جھوٹ تو سیاہ کرتوتوں پر ظلمت کا لبادہ چڑھانے کے بعد بولتے ہیں!!!
قبلہ، آپ نے درست فرمایا۔ ویسے کالے کوے کو گورا چٹا بھی اسی "اصول" سے ثابت کیا جاتا ہے۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
اردو کا سفید جھوٹ تو سیاہ کرتوتوں پر ظلمت کا لبادہ چڑھانے کے بعد بولتے ہیں!!!
جھوٹ بولے کوا کالے کوے سے ڈریو۔۔
درست کہا آپ نے سیاہ کرتوت چھپانا سفید جھوٹ ۔۔۔آج تو ہمارے بیٹے صاحب بھی اپنے پسندیدہ لیڈر سے ناراض تھے پہلی مرتبہ ۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
جھوٹ بولے کوا، کالے کوے سے ڈریو۔۔
یہ تو جھوٹ بولنے کا سارا الزام بے چارے کوے پر دھر دیا۔۔۔
اب اسے کالے ہونے کی اتنی بڑی سزا تو نہ دیں۔۔۔
کون سا اپنی مرضی سے کالا ہوا ہے۔۔۔
ہم نے تو یہ سنا تھا کہ جھوٹ بولے کوا کاٹے۔۔۔
نہ کہ کالا کوا بزعم خود جھوٹ بولے!!!
 
درست یہی ہے جو آپ نے لکھا ہم نے غلط لکھا آخر
بھیا کی بہنا جو ہیں مماثلت تو بنتی ہے لکھنے میں
 
‏محلے کے ایک گھر میں چوری ہوگئی۔ لوگ افسوس کے لئے چلے گئے۔
جٹ صاحب نے پوچھا: ملک صاحب آپ نے تو کتا بھی رکھا ہوا تھا۔۔؟؟؟

ملک صاحب بولے: جٹ صاحب 'چوری ساڈے نصیب وچ سی۔ کتا وچارا تے بہت بھونکیا۔ :cool:
 
Top