دنیائے صحافت کی ایوارڈ یافتہ تصاویر

جاسم محمد

محفلین
دنیائے صحافت کی ایوارڈ یافتہ تصاویر
  • 24 اپريل 2019
جان مور کی تصویر جس میں ہونڈورس کی روتی ہوئی بچی یانیلا سانچیز اور ان کی والدہ ساندرا سانچیز کو دیکھا جا سکتا ہے ورلڈ پریس فوٹو مقابلے 2019 کے فاتحین میں سے ایک رہی۔

اس مقابلے میں 4738 فوٹوگرافرز کی 78،000 تصاویر شامل تھیں۔

یہ تصویر اس وقت لی گئی جن ان ماں بیٹی کو امریکی ریاست ٹیکسس میں امریکی سرحدی اہلکار حراست میں لے رہے تھے۔

_106457891_001_johnmoore_gettyimages.jpg

تصویر کے کاپی رائٹJOHN MOORE / GETTY IMAGES
یہ تصویر جون 2018 میں کھینچی گئی اور اس کا عنوان ’کرائنگ گرل آن دی بارڈر‘ یعنی سرحد پر روتی ہوئی لڑکی ہے۔

مور گیٹی امیجز کے سینیئر فوٹوگرافر ہیں اور ان کا کہنا ہے ’میرے خیال سے یہ تصویر بہت سے لوگوں کے دل پر جا کر لگی ہے کیونکہ اس سے ایک بڑی کہانی سامنے آتی ہے۔‘

’جب آپ یانیلا کی شکل دیکھتے ہیں، جس کی عمر اب دو سال سے زیادہ ہے، تو آپ کو انسانیت نظر آتی ہے، اتنا لمبا سفر طے کر کے آدھی رات کو سرحد پار کرنے کا ڈر نظر آتا ہے۔‘

جب اس تصویر کو دنیا بھر میں دیکھا گیا تو امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے کہا کہ یانیلا اور اس کی والدہ ان ہزاروں خاندانوں میں سے نہیں تھے جن کو امریکی اہلکاروں نے ایک دوسرے سے الگ کر دیا تھا۔

اس متنازع حرکت پر عوامی ردعمل کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جون کو یہ پالیسی بدل دی۔

فائنل مقابلے میں پانچ اور تصاویر کا انتخاب بھی کیا گیا جو کہ نیچے دیکھی جا سکتی ہیں۔

محمد بادرہ، مشرقی غوطہ میں مبینہ گیس حملے کے شکار کا علاج
_106457893_002_mohammedbadra_europeanpressphotoagency.jpg

تصویر کے کاپی رائٹMOHAMMED BADRA / EUROPEAN PRESSPHOTO AGENCY
یورپی پریس فوٹو ایجنسی کے محمد بادرہ نے فروری 2018 میں یہ تصویر کھینچی جب شام میں مشرقی غوطہ کے مقام پر ایک مبینہ گیس حملہ ہوا۔

مشرقی غوطہ کے لوگ پانچ سال سے حکومتی فورسز کے محاصرے میں رہ رہے تھے۔

_105894347_grey_line-nc.png

برینٹ سٹرٹن، آکاشنگہ - دی بریو ونز

_106472044_b2ec0ac0-700a-41a2-a1c7-a252b411bd5c.jpg

تصویر کے کاپی رائٹBRENT STIRTON, GETTY IMAGES
برینٹ سٹرٹن کی تصویر میں 30 سالہ پیٹرونیلاچگمبورا دکھائی دیتی ہیں جو کہ جانوروں کے غیر قانونی شکار کے خلاف کام کرنے والی آکاشنگا نامی تنظیم کی رکن ہیں۔

یہ تنظیم صرف خواتین پر مشتمل ہے۔ اس تصویر میں پیٹرونیلا زمبابوے کے پھنڈنڈو وائلڈ لائف پارک میں خفیہ کارروائی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

آکاشنگا، جس کا مطلب بہادر ہے، ایک رینجرز کی ٹیم ہے جس کو متبادل تحفظ فورس کے طور پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد مقامی آبادی کے خلاف کام کرنے کے بجائے ان کے ساتھ کام کرنا ہے۔

_105894347_grey_line-nc.png

کرس میگراتھ، جمال خاشقجی کی گمشدگی

_106472043_e290b191-975a-4cba-8ae2-d0ce374249e6.jpg

تصویر کے کاپی رائٹCHRIS MCGRATH, GETTY IMAGES
سعودی حکمرانوں کے نقاد، صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو استنبول کے سعودی سفارت خانے میں اندر جانے کے بعد غائب ہو گئے۔

کئی ہفتوں تک غلط بیانی کرنے کے بعد، سعودی عرب نے اعلان کیا کہ خاشقجی کو غلطی سے لڑائی کے دوران مار دیا گیا تھا۔

ترک حکام اور سی آئی اے نے دعویٰ کیا کہ ان کو سعودی خفیہ ایجنٹس نے قتل کیا تھا۔

کرس میگراتھ کی اس تصویر میں ایک شخص 15 اکتوبر کو سعودی تفتیشی ٹیم کی آمد پر میڈیا کو روک رہا ہے۔

_105894347_grey_line-nc.png

مارکو گوالازینی، الماجیری لڑکا

_106459781_003_marcogualazzini_contrasto.jpg

تصویر کے کاپی رائٹMARCO GUALAZZINI / CONTRASTO
مارکو گوالازینی نے چاڈ میں بول کے مقام پر ایک یتیم لڑکے کی تصویر کھینچی جب وہ ایک دیوار کے سامنے سے گزر رہا تھا جس پر راکٹ اور گرنیڈ لانچرز بنے ہوئے ہیں۔

یہ تصویر چاڈ میں انسانی المیے کو دکھاتی ہے، جو کہ سیاسی اور ماحولیاتی وجوہات سے پیدا ہوا ہے۔

لیک چاڈ افریقہ کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ہے اور اس پر چار کروڑ لوگوں کی زندگی کا انحصار ہے۔

یہ جھیل موسمی تبدیلی، بڑھتی آبادی اور آبپاشی کی وجہ سے اپنے اصل حجم کے 10 فیصد تک رہ جائے گی۔

_105894347_grey_line-nc.png

سال کی بہترین کہانی کے مقابلے میں پیٹر ٹین ہوپن نے اپنے ’دی مائیگرنٹ کارواں‘ نامی سیریز کے لیے ایوارڈ جیتا۔

_106471181_008_pietertenhoopen_agencevu_civilianact.jpg

تصویر کے کاپی رائٹPIETER TEN HOOPEN, AGENCE VU/CIVILIAN ACT
ہوپن نے اکتوبر اور نومبر 2018 میں مہاجرین کی تصاویر کھینچیں جب وہ ہونڈورس، نکاراگوا، ایل سیلواڈور اور گواتیمالا سے امریکی سرحد تک جا رہے تھے۔

یہ لوگ سیاسی دباؤ، تشدد اور سخت معاشياتی حالات سے فرار ہو رہے تھے۔

اس تصویر میں ایک باپ اور بیٹا پورے دن کے سفر کے بعد آرام کر رہے ہیں۔

_106471182_009_pietertenhoopen_agencevu_civilianact.jpg

تصویر کے کاپی رائٹPIETER TEN HOOPEN, AGENCE VU/CIVILIAN ACT
ہوپن نے خاندانوں کو ندی کنارے نہاتے، کپڑے دھوتے اور آرام کرتے ہوئے دکھایا جب میکسکو میں تاپاناتیپک کے قریب ان کا کارواں رکا۔

_106471185_011_pietertenhoopen_agencevu_civilianact.jpg

تصویر کے کاپی رائٹPIETER TEN HOOPEN, AGENCE VU/CIVILIAN ACT
تاپاناتیپک سے نلتیپک کے 50 کلومیٹر راستے میں ایک لڑکی پھول توڑتے ہوئے۔

_106471183_010_pietertenhoopen_agencevu_civilianact.jpg

تصویر کے کاپی رائٹPIETER TEN HOOPEN, AGENCE VU/CIVILIAN ACT
_105894347_grey_line-nc.png

اس سال کے مقابلے میں دیگر نامزد کردہ اور جیتنے والی تصاویر یہ ہیں۔

موجودہ حالات، تیسرا انعام: عنایت اسدی، افغان پناہ گزین ایرانی سرحد پار کرنے کے انتظار میں

_106471188_026_enayatasadi.jpg

تصویر کے کاپی رائٹENAYAT ASADI
Image captionایک افغان پناہ گزین اپنے ساتھی کو ایران کی مشرقی سرحد پار کرنے کا انتظار کرتے ہوئے تسلی دیتے ہیں
_105894347_grey_line-nc.png

قدرت، دوسرا انعام: جیسپر ڈوئسٹ، بوب سے ملیں

_106471189_100_jasperdoest.jpg

تصویر کے کاپی رائٹJASPER DOEST
بوب ایک بچائے گئے کیریبین فلیمنگو ہیں جو ڈچ جزیرے کیوراساؤ پر انسانوں کے بیچ رہتے ہیں۔

جب بوب کو واپس جنگل میں چھوڑنے کی کوشش کی گئی تو پتا چلا کہ اسے انسانوں کی اتنی عادت ہو گئی تھی کہ ان کے بغیر یہ زندہ نہ رہ پاتا۔

پورٹریٹس، پہلا انعام: فنبار او رائلی، ڈکار فیشن

_106472040_108_finbarro_reilly.jpg

تصویر کے کاپی رائٹFINBARR O'REILLY
Image captionڈزائنر آدمہ پیرس کے بنائے گئے کپڑے سینگال کے دارالحکومت ڈکار میں ماڈلز
_105894347_grey_line-nc.png

جنرل نیوز، دوسرا اننعام: ڈینئیل وؤلپ، سٹل لائف وؤلکینو

_106472042_055_danielevolpe.jpg

تصویر کے کاپی رائٹDANIELE VOLPE
Image captionگواتیمالا کے سین میگویل لوس لوتیس میں آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ایک گھر راکھ سے بھرا ہوا
_105894347_grey_line-nc.png

ماحولیات، تیسرا انعام: ماریو کروز، باقایات میں زندہ رہنا

_106472041_041_mriocruz.jpg

تصویر کے کاپی رائٹMARIO CRUZ
Image captionکوڑا اکٹھا کرنے والا بچا فلپائن کے کچرے سے بھرے ہوئے پاسگ دریا میں ایک میٹرس پر لیٹا ہوا
جیتنے والی تصاویر کو ایمسٹریڈیم میں منعقدہنمائش میں دیکھا جا سکتا ہے۔
 
Top