دل ہی تو ہے-خودنوشتوں سے مشاہیر ادب کی رومانی داستانیں

راشد اشرف

محفلین
دل ہی تو ہے

مشاہیر ادب کی رومانی داستانیں
پاک و بھارت کی خودنوشتوں اور رسائل و جرائد سے


پاک و ہند کے ادباء و شعرا کے عشق کی داستانیں۔

بلاشبہ عشق انسانی جبلت ہے اس جبلت سے انکار ممکن نہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو اقبال ’کبھی کبھی دل کو تنہا چھوڑ نے‘ کا مشورہ ہرگز نہیں دیتے۔ عشق انسانی زندگی کو وسعت لطافت رفعت عطا کرکے قلب کی تطہیر کرتا ہے۔ عشق نظریہ بھی ہے تو نظر بازی بھی۔ عشق کی معصومیت اور پاکیزگی ہی ادب عالیہ کی تخلیق کا محرک ہے جو شخصیت کو نکھار تی سنوارتی اور جِلا دیتی ہیں۔ حافظ سعدی رومی میر غالب کے لیے عشق کوئی فروگزاشت نہیں ہے۔ دو انسانوں کے درمیان تعلق رکھنے میں وہ جذباتی گہرائی ہوتی ہے ،وہ کسی بھی دوسرے تعلق سے بہت بلند و برتر ہوتی ہے۔ عشق ادب فطرت کائنات میں ہم آہنگی پیدا کر کے اسے ہمہ گیر بنا دیتا ہے۔ ادیبوں ، دانش وروں اور شاعروں کے لیے عشق چوری چھپے کی چیز نہیں بلکہ یہ بھرپور اور توانا احساس ہوتا ہے ۔عشق حصولِ لذت کا نام نہیں بلکہ حصول رفعت کا نام ہے جب ہی میر کے والد نے کہا تھا: بیٹے عشق کر۔ عشقِ جنسی جبلت نہیں یہ ارفع انسانی شعور کا نام ہے جو کائنات کی ہر شے کو اپنے اندر سمیٹ لیتی ہے۔”دل ہی تو ہے“ اسی آتش بے خطر میں کود پڑنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آپ خود فیصلہ کیجئے کیسے کیسے مشاہیر ِ ادب نے عشق کے صحرا میں ٹھوکر کھائی کہ واقعی عقل محوِ تماشا ہے۔

---------

رام لعل،ندا فاضلی، ڈاکٹر سلیم اختر، آغا اشرف، جاوید شاہین،
احسان دانش، ڈاکٹر سید محمد عقیل(الہ آباد)، شہرت بخاری، حافظ لدھیانوی،
اشفاق نقوی، ساقی فاروقی،آغا جانی کاشمیری، حمید نسیم، حبیب تنویر،
ڈاکٹر سید اعجاز حسین(الہ آباد)، شوکت کیفی، اویس احمد دوراں ،دلیپ سنگھ، قتیل شفائی، کیپٹن محمد ادریس و دیگر کے معاشقوں کا احوال ان کے اپنے قلم سے۔

آغا حشر، قاضی عبدالستار ، سلمی صدیقی کے انٹرویوز سے دل لبھاتے انکشافات

ڈاکٹر سید محمد عقیل(الہ آباد) کے قلم سے تیغ الہ آبادی المعروف مصطفی زیدی کی رنگین مزاجی پر مبنی ان ایام کی داستانیں جب تیغ الہ آباد یونیورسٹی میں سید محمد عقیل کے ہم جماعت تھے۔

سلمی صدیقی کے انٹرویوز سے کرشن چندر کی باتیں، ان د
dateposted
نوں کا قصہ جب کرشن چندر نے سلمی صدیقی سے شادی کی تھی اور وقار الملک کہلائے تھے۔

سنہ 39 کے ایک مضمون "آغا حشر سے ایک ملاقات" سے دل چسپ قصے۔

دل ہی تو ہے

صفحات:500 ۔۔قیمت: 590
ناشر: اٹلانٹس پبلی کیشنز، کراچی
رابطہ:

اے 36 ایسٹرن اسٹوڈیو، بی 16 سائٹ کراچی
فون: 0300-2472238
021-32581720
برقی پتہ: atlantis.publications@hotmail.com
 
Top