دل کی دھرتی

مودود احمد

محفلین
دل کی دھرتی سوکھ چکی ہے تیری بے پروائی سے
مجھ کو ڈر اب لگنے لگا ہے اپنی ہی پرچھائی سے

عشق محبت سے پہلے میں مست مگن من موجی تھا
عشق میں پڑ کر جان کا سودا کر ہی لیا ہرجائی سے

پیار کیا تو مرتے دم تک اس کا ساتھ نبھائیں گے
سنگ راہ سے کیسا ڈر اور کیسا ڈر رسوائی سے

جب سے چھوڑ گیا ہے مجھ کو میرا یار مرا ہمدم
بالکل چین نہیں پڑتا ہے موسیقی شہنائی سے

کون کرے گا پیار دوبارہ احمدؔ جبکہ چہرے پر
اس کا نام لکھا ہے دیکھو پیار بھری رشنائی سے

مودود احمد
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم اور خوش آمدید مودود صاحب
اچھی کاوش ہے ۔رواں دواں بہتے جھرنے جیسا کلام ۔
عشق محبت سے پہلے میں مست مگن من موجی تھا
عشق میں پڑ کر جان کا سودا کر ہی لیا ہرجائی سے

پیار کیا تو مرتے دم تک اس کا ساتھ نبھائیں گے
سنگ راہ سے کیسا ڈر اور کیسا ڈر رسوائی سے
واہ۔کیا بات
تلفظ بدلنا کچھ بھایا نہیں۔

اپنا تعارف بھی پیش کیجیے استقبالیہ فارم میں تاکہ باہمی استفادہ کا سلسلہ چل نکلے۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
شاید یاسر شاہ بھائی سے صرف نظر ہوا ہے کہ انہوں نے پرچھائیں کو نہیں پکڑا؟
ماشاء اللہ آپ کو پھر سے فارم میں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ،یوں بھی اکیلا چنا کیا بھاڑ پھوڑے گا۔
میری رائے میں تو پرچھائی بھی چل ہی جائے گا۔اگر نہیں چل سکتا تو بتائیے تاکہ آئندہ میں بھی استعمال نہ کروں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وعافیت سے رکھے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پہ سلامت رکھے۔آمین
 
خوش رہیے یاسر بھائی!
درست ہے کہ اکیلا چنا بھاڑ نہیں جھونک سکتا لیکن ہمارا ساتھ ملنے پر زیادہ خوش نہ ہوں ۔ ہمیں ساتھ ملاکر ایک اور ایک گیارہ نہیں بلکہ ایک اور آدھا ڈیڑھ ہی ہوپائیں گے!
 
یاسر شاہ

محفلین

پرچھائی کا لفظ بھی موجود ہے ریختہ پر ہی اور اشعار میں بھی مختلف شعرا کے مستعمل لہذا یہی کہا جا سکتا ہے کہ ایک زیادہ بہتر ہے دوسرا کم بہتر۔😊
ہمیں ساتھ ملاکر ایک اور ایک گیارہ نہیں بلکہ ایک اور آدھا ڈیڑھ ہی ہوپائیں گے
چلیں پھر ڈیڑھ ہشیاریاں کیا کریں گے۔😊
 
Top