دل لہو ہوتا ہے ہو، آنکھیں لہو مت کیجیو ۔ نسیم سید

فرخ منظور

لائبریرین
دل لہو ہوتا ہے ہو، آنکھیں لہو مت کیجیو​
چاہتی ہے جو یہ دنیا وہ کبھو مت کیجیو​
​
رہیو محوِ گفتگو اک آرزو سے را ت دن​
آرزو جب روبرو ہو، گفتگو مت کیجیو​
​
جا نیو اس کو تبرک، بارگاہِ عشق کا​
جب مسک جائے کو ئی دھڑکن، رفو مت کیجیو​
​
سورہء یوسف ہے و ہ رخ دید کو تاکید ہو​
ایسے چہرے کی تلا وت بے وضومت کیجیو​
​
مدعا کہہ کر سبک سر کیجیو مت عشق کو​
اس انا خو کی انا کو سر خرو مت کیجیو​
​
بے نسب آواز کا مت دیجیو ہر گز جواب​
اپنے لہجے کو کبھی بے آبرو مت کیجیو​
​
دربدر،کاسہ بہ کف، شہرت گزیدوں کا یہ غول​
ان سے عبرت لیجیو، یہ ہاؤ ہو مت کیجیو​
​
چاک پر کیسے ڈھلا ہے کون، کس آوے کا ہے​
جا نیو سب، آئینہ پر روبرو مت کیجیو​
​
(نسیم سیّد)​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top