دل بے خبر ۔۔۔۔

نایاب

لائبریرین
2m501vo.jpg



دلِ بے خبر ترے ہاتھ سے مرے سب قرار چلے گئے
وہ جو رنج و غم سے تھے آشنا ، وہی غم گسار چلے گئے

وہ جو چند ایک تھیں رونقیں، سبھی دم قدم سے انہی کے تھیں
مری زیست کے تھے جو رہنما ، مرے راز دار چلے گئے

مری زندگی میں تھے راہزن ، مری موت پر ہوئے نوحہ کن
مری ہر گھڑی کا جو ساتھ تھے ، وہی سوگوار چلے گئے

کسی جا تو دل کو سکون ہو ، سنبھل اے مرے دلِ ناتواں
وہ جو کوئے جان کا نور تھے ، کہیں چاند پار چلے گئے

یہی آرزو رہی عمر بھر کہ کبھی تو لوٹ کے آ سکیں
مجھے چھوڑ کر ، مجھے توڑ کر وہ جو بے شمار چلے گئے
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلیٰ، شاہ جی۔
میرا خیال ہے، کئی اہل محفل آرٹ میں آپکی اس مہارت سے ابھی تک ناوقف ہوں گے۔
لیکن امید ہے ، آپ انشاءاللہ تصوف، پیرا سائیکالوجی اور میٹافزکس کے موضوعات کے علاوہ آرٹ میں بھی اپنی فتوحات سے اہل محفل کو سرفراز فرماتے رہیں گے۔۔
اللہ کرے زور ہنر اور زیادہ!
 
کیا کہنے جناب :)
ایک بہت خوبصورت فن پارہ
سادہ سے ڈیزائن میں اسقدر کشش پیدا کرنا کسی فنکار کا کمال ہی ہو سکتا ہے
بیک گراؤنڈ کلر اور ٹیکسٹ کلر کا کمبینیشن بہت زبردست لگ رہا ہے ٹیکسٹ سٹائل تو ڈیزائن کی جان ہے
یہ تو ہو گئے تعریفی کلمات
اب ذرا تنقید ہو جائے :)
امیج ڈیزائن میں فٹ نہیں بیٹھ رہا کچھ کمی کا احساس ہوتا ہے امیج ایسا ہونا چاہئے جو کہ اشعار کے مفہوم کو واضح کرے
مقطع میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات
مقصود نہیں ہے اس سے ترک محبت مجھے
اللہ آپ کے کام میں مزید نکھار عطا فرمائے آمین
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بہت اعلیٰ، شاہ جی۔
میرا خیال ہے، کئی اہل محفل آرٹ میں آپکی اس مہارت سے ابھی تک ناوقف ہوں گے۔
لیکن امید ہے ، آپ انشاءاللہ تصوف، پیرا سائیکالوجی اور میٹافزکس کے موضوعات کے علاوہ آرٹ میں بھی اپنی فتوحات سے اہل محفل کو سرفراز فرماتے رہیں گے۔۔
اللہ کرے زور ہنر اور زیادہ!
واقعی تلمیذ بھائی! نایاب تو بہت ہی نایاب اور چھپے رستم نکلے۔
لفظوں کے پھول بکھیرنا تو ان کو آتا ہی ہے، مگر ان پھولوں کو رنگا رنگ کرنے کا ہنر بھی جانتے ہیں، یہ آج پتا چلا۔
 
بہت اچھی غزل ہے ۔ احساسات سے بھری ہوئی۔
بس ایک کنفیوژن ہو گئی کہ گرافک میں محترمہ ناعمہ عزیز کا نام لکھا ہے۔ یہ گرافک انہوں نے بنایا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے ۔ احساسات سے بھری ہوئی۔
بس ایک کنفیوژن ہو گئی کہ گرافک میں محترمہ ناعمہ عزیز کا نام لکھا ہے۔ یہ گرافک انہوں نے بنایا ہے؟
محترم بھائی
کلام ناعمہ عزیز بٹیا کا ہے ۔ اسی لیئے ان کا نام ہی ہے ۔۔۔۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
محترم عبدالرحمن صاحب
ہویا کی قصور میرے کولوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ؟
بہت دعائیں
ارے نایاب بھائی! آپ کا مجرم آپ سے تہہ دل سے معافی مانگتا ہے۔ نامعلوم کیسے ہاتھ دوستانہ سے پھسل کر غیر متفق پر جا گرا۔ کل ہی اپنا کوائف نامہ دیکھ دیکھ کر پریشان ہورہا تھا کہ غیر متفق اور نا پسندیدہ کی ریٹیگ تو میری لغت میں ہے ہی نہیں، پھر یہ میرے کھاتے میں کیسے آگئی؟
جزاک اللہ خیرا آپ نے محبت بھرے انداز میں میری غلطی کی نشان دہی کی۔ ہمیشہ خوش رہیں! اور دوبارہ معذرت!
 
Top