سیما علی
لائبریرین
روسی صحافی کا پناہ گزینوں کے لئے نوبل انعام کا میڈل نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔۔
ماسکو: یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دنیا بھر میں اس کی مذمت اور ردِ عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اب روس کے نوبیل یافتہ صحافی نے نوبیل انعام میں ملنے والے میڈل کو فروخت کرکے رقم یوکرینی پناہ گزینوں پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نووایا گزیٹا نامی اخبار کے مدیر دمیتری مروادوف کہتے ہیں کہ اب یوکرین کے ’زخمی اور بیمار‘ بچوں کو دیکھا نہیں جاتا۔ اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوبیل انعام کا تمغہ نیلام کرکے اس کی رقم ایک خیراتی فاؤنڈیشن کو دیں گے جو یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کررہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے فوری جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور انسانی راہداری پربھی زور دیا۔