دلوں کی آسان غذا۔

خواجہ طلحہ

محفلین


آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔"جس نے وضو کیا اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کی عیادت کی اس کو دوزخ سے ستر سال کے فاصلے تک دور کردیا جائے گا۔"ّ(ابو داود)

تقدیر تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے،لیکن محنت اور کام تمہارے ہاتھ میں ہے۔ بغیر تدبیر کے تقدیر تمہارے کام نہیں آئے گی لیکن محنت تمہاری تقدیر بنا سکتی ہے۔ (یعنی وہ تقدیر ظاہر ہوگی جس کے ساتھ یہ شرط لگی ہوئی ہے کہ محنت کروگے تو کام بنے گا۔)

اگر راستہ خوبصورت ہے تو پہلے یہ معلوم کرو کہ تمہیں کہاں لے جائے گا؟ اگر منزل خوبصورت اور اچھی ہے تو راستے کے بارے میں مت پوچھو کہ کیسا ہے؟

اگر تمہاری نظر اچھی ہے تو ساری دنیا تمہیں اچھی لگے گی۔ اور تم دنیا سے محبت کروگے اگر تمہاری زبان اچھی ہے تو ساری دنیا تم سے محبت کرے گی۔

ایک شخص کے ساتھ شیطان سفر میں شریک ہوگیا۔ اس شخص نے پورا دن گزار دیا اور کوئی نماز نہیں پڑھی۔ عشا کے بعد شیطان نے کہا " اے شخص اب میرے اور تیرے راستے الگ الگ ہیں۔"اس آدمی نے پوچھا۔" کیوں؟" شیطان بولا" میں نے آدم کو ایک سمجدہ نہیں کیاتھا تو اللہ تعالٰی نے مجھ پر لعنت کر دی تھی۔ تونے چونسٹھ سجدے نہیں کیے۔ وہ بھی آدم نہیں آدم کے رب کو"۔

میں نے دل سے پوچھا وعدوں اور یادوں میں کیا فرق ہے؟ جواب ملا وعدے انسان توڑتا ہے اور یادیں انسان کو توڑتی ہیں۔

مسکراہٹ دل کے لیے لولنک کا آلہ ہے۔ آنکھوں کے لیے چمک کا ذریعہ ۔ چہرے کے لیے تازگی کی زینت ، دماغ کے لی ےراحت و سکون کا نظام۔ اپنے ان نظاموں کو جاگتا رکھیے۔ مسکرانے کی عادت ڈالیے۔

اگر تم دوسروں سے حسد کرتے ہو تو یہ تمہاری ناکام زندگی کی علامت ہے،لیکن اگر دوسرے تم پر حسد کررہے ہیں تو تم ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہو۔
اللہ سب کو رزق دے گا۔ یہ اس کا وعدہ ہے لیکن وہ سب کوبخش دے گا یہ وعدہ نہیں۔ یہ تعجب کی بات نہیں کہ جس چیز کا وعدہ ہے اس کے تو پریشان ہے اور جس کا وعدہ نہیں اس سے بے پروا ہے۔

جب تمہیں مشورے کی ضرورت ہوتی ہے تو ہرشخص تمہاری مدد کے لیے تیار ہوتا ہے۔لیکن جب تمہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو ہر شخص مشورہ دینا کافی سمجھتا ہے۔
مزید پڑھنے کے لیےیہاں جائیے۔
 
Top