دعائے صحت

کورونا ٹیسٹ بھی ہوا ہے ابھی کل یا پرسوں ریزلٹ آئے گا ۔مجھے 99٪ امید ہے کہ نیگٹو ہو گا۔دراصل ساری عمر سموکینگ کرنے کی وجہ سے سی او پی ڈی کا اٹیک ہوا تھا،ملتے جلتے سمٹمز کی بنا پر ہسپتال میں روک لیا ۔ اس طرح نمونیہ کا اٹیک دو دفہ پہلے بھی ہو چکا ہے ۔ سانس لینے میں دشواری ہے جس کا کورونا سے تعلق نہیں ہے ، کورونا کا ریزلٹ آ جائے تو پھر لنگز کے ڈاکٹر سے کنسلٹ کروں گا۔ پھلے تین سال سے سموکینگ نہیں کرتا مگر ڈیمیج تو ہو چکا۔بس آپ سب بھائی دعا کیجئے
محترم ارشد صاحب !
آپ ایک خوبصورت ذہن،شفاف دل اور سب کے لیے کشادہ بانہیں رکھنے والے انسان ہیں۔مجھے یقین ہے اِس قسم کے حالات میں آپ کی بلندحوصلگی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔آپ کے سادہ ،بے ساختہ ، مخلصانہ ،تصنع اور بناوٹ سے پاک جذبات شعر ونغمہ کی صورت منصۂ شہود پر جلوہ فرماہوتے رہیں گے ۔دنیا جس سراسیمگی کی کیفیت سے دوچار ہے ،اللہ تعالیٰ رب العزت سے دعا ہے ،یہ فضاء یہ ہوا یہ سماں پھر پہلے کی طرح صاف ہوجائے ،شفاف رہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحتمند اور تندرست رکھے۔میں پھر کہوں گازندگی کے وقتی اُتار چڑھاؤسے آپ گھبرائیے گا بالکل نہیں ۔اللہ تعالیٰ بہت بڑا بہت قوی اور بہت رحیم ہے ۔ہمیں اُس کی رحمت کا آسراہے اور یہ آس اور سہار ہمارے لیے آپ کے لیے ،سب کے لیے کافی ہے،انشاء اللہ آپ صحتمند اور تندرست رہیں گے ،انشاء اللہ العزیز الحکیم الرحیم۔والسلام شکیل احمد خان۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اللہ آسانیوں والے معاملات کرے۔ صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ اپنا لطف و کرم کرے۔ اس وبا سے آپ اور آپ کے گھرانے کو نیز ساری دنیا کو پناہ دے۔ آمین!
ثم آمین!
 
محترم ارشدؔ صاحب،
آپ کی خرابیٔ صحت کا سن کر بہت تشویش ہوئی۔
اللہ پاک آپ جلد از جلد شفایاب فرمائے اور آپ کو ہماری بزم کی رونق بنائے رکھے۔ آمین

دعاگو،
راحلؔ
 
Top