خیبر پختون خوا:جامعات کے ملازمین کی پنشن ختم

پروفیسر شوکت اللہ شوکت نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 13, 2021

  1. پروفیسر شوکت اللہ شوکت

    پروفیسر شوکت اللہ شوکت محفلین

    مراسلے:
    1,035
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پشاور (13 جنوری2021ء) سرکاری ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم، خیبرپختونخوا کی جامعات میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کو اب پنشن سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات میں مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کردی۔

    ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جامعات کے ملازمین کے میڈیکل اور ہاٶس الاٶنس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے۔ جبکہ مرمت، سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے لیے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کیے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے۔
     
    • غمناک غمناک × 2
  2. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,370
    موڈ:
    Asleep
    سکیورٹی سٹیٹ میں تعلیم پر خرچہ کیسے ہو سکتا ہے بھلا؟
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر