خوشی

سویدا

محفلین
السلام علیکم
آج جب میں فورم پر آیا تو مجھے یہ پیغام موصول ہوا
Hello سویدا it appears that you have not posted on our forums in several weeks, why not take a few moments to ask a question, help provide a solution or just engage in a conversation with another member in any one of our forums?
پیغام پڑھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اردو محفل نے خود کار طریقے سے فورم پر میری عدم دلچسپی کا نوٹس لیا
اور واقعی کافی عرصے سے میں نے کوئی پوسٹ نہیں کی ، میری عدم دل چسپی تو ہرگز نہیں رہی برابر میں فورم پر حاضر ہوتا رہا لیکن رمضان قرآن تراویح اور پھر سفر حجاز کی مصروفیات کی وجہ سے کچھ نہ کچھ کمی ضرور ہوئی ہے بہرحال میں اردو محفل اور اس کے ارکان و منتظمین کا بہت ہی ممنون ومشکور ہوں کہ میں نے بہت تھوڑی مدت میں یہاں سے بہت کچھ سیکھا اور جانا یہ بہت کچھ بھی اپنی گذشتہ معلومات کی نسبت سے کہہ رہا ہوں ورنہ ابھی تک جو کچھ نہیں جانتا وہ بہت کچھ ہے
بہرحال اردو محفل کا میں بہت شکر گذار ہوں
 
Top