خوبصورت ہو تم ۔ ۔ ۔

اظہرالحق

محفلین
ہماری (پاکستانی) پرانی فلموں کا ہیرو اکثر کالج کا طالب علم ہوتا تھا ، اور ہیروین سے پہلی ملاقات وہیں ہوتی تھی ، اور دل کی بات مختلف انداز میں کہی جاتی تھی ۔ ایک ایسا ہی گیت ، جس میں کالج کے فنکشن میں شاعری کا مقابلہ ہے اور ہیرو ہیروین کیسے بات کر رہے ہیں ، پڑھیے اور سر دھنیے ، خوبصورت بول سرور بارہ بنکوی کے ہیں ، طرز جی اے چشتی کی اور فلم کا نام ہے جب جب پھول کھلے ۔ ۔ ۔ (اگر کسی معلومات میں کوئی غلطی ہو جائے تو تصیح کر دیجیے گا) اور خوبصورت آوازیں ہیں ، مالا اور احمد رشدی کی

وہاب ، معذرت قبول کریں ، میں کوشش کر کہ وہ گیت پیش کر رہا ہوں جو نیٹ پر موجود نہیں ،اور کچھ پرانی یادیں بھی تازہ کرنا چاہتا ہوں ، شاید آپ کچھ انجوائے کر سکیں ۔ کچھ سیٹ اپ ترتیب دے رہا ہوں کہ کہیں اپلوڈ کر کہ ۔ ۔ ۔ یہ گیت آپ کی سماعتوں کی نظر بھی کروں ۔ ۔ جو میری لائبرئری میں موجود ہیں ۔ ۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------
عرض کرتا ہوں ۔ ۔ ۔
لڑکا :خوبصورت ہو تم ، ہم بھی کچھ کم نہیں ،دیکھیے دل ہمارا نہ ٹھکرائیے

لڑکی : جانتے ہیں تمہاری حقیقت کو ہم ،جائیے منہ ہمارا نہ کھلوائیے

لڑکی : کاغذی پھول ہیں آج کل کے جواں ، ان میں بوئے وفا نام کو بھی نہیں
ہو جو فرصت کبھی آئینہ دیکھیے ، اپنی حالت پہ خود آپ شرمائیے

لڑکا : یہ تو مانا کہ ہیں آپ جان چمن ، ہم نے بخشا ہے لیکن یہ سب بانکپن
ہم نہ دیکھیں اگر پیار سے آپ کو ، پھر کسے دیکھ کر آپ شرمائیے

لڑکی : ہم نے دی ہیں زمانے کو رنگینیاں ، ہے ہمارے ہی دم سے یہ دنیا حسیں ۔ ۔
ہم نہ آئیں اگر سامنے آپ کے ، پھر کسے دیکھ کر شعر فرمائیے

لڑکا : پھول بنتی نہیں ہے کوئی بھی کلی ، منہ نہ چومے اگر اسکا باد صبا
عشق کے دم سے ہے حسن کی زندگی ، ہو سکے تو ذرا غور فرمائیے
------------------------------------------------------------------------------
اب لڑکی سے آگے جواب نہ بن پڑا اور لڑکا ایک بار پھر یہ گا کر جیت جاتا ہے ۔ ۔ ۔

ہو ۔۔ خوبصورت ہو تم ۔ ۔ ۔ ہم بھی کچھ کم نہیں ۔ ۔ دیکھیے دل ہمارا نہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(تالیوں کی آوازیں )

اور اسکے بعد تو آپ کو پتہ چل ہی گیا ہو گا کہ کیا ہوا ؟
 

فرذوق احمد

محفلین
بہت خوب بھائی بہت مزہ ایا خاص طور پر آپ نے جو تفصیل دی ہیں نہ وہ بہت اچھی لگی ،اور گانا بھی اچھا ہیں
 
Top