خوبصورت اردو فونٹ کی تشکیل ممکن ہے

یاسر حسنین

محفلین
عماد نستعلیق اور ایران نستعلیق کی بحث ابھی دیکھ رہا تھا تو ایران نستعلیق اور میر عماد میں ے کی شکل موجود تھی۔ لیکن اس کو استعمال کرنے کا طریقہ ذرا مختلف تھا۔کیونکہ ان بحثوں سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ میر عماد ایک خطاطی کا سافٹویئر تھا جس سے یہ اشکال اخذ کی گئیں۔( بالکل ویسے ہی جیسے ثلث میں ے موجود ہوتی ہے لیکن اسے اردو کی ے کی طرح استعمال نہیں کیا جا سکتا) ان فونٹس کو اردو کی سپورٹ بعد میں ملی۔ جہاں نستعلیق کی بات ہے تو اس میں شکلوں کی کافی ورائٹی ہوتی ہے جو کہ کافی سارے خطاطی کے سافٹویئرز سے مل سکتی تھی۔ جبکہ ایک عام سے فونٹ کو فارسی/عربی حروف تہجی کے لحاظ سے ہی بنایا جائے تو اس میں یہ شکل بالکل نہیں ملے گی۔ اسے بنانا پڑے گا۔ خیر میں جلد ہی اپنا تجربہ شریک محفل کرنے کی کوشش کروں گا۔ (بجلی کے مسائل کی وجہ سے ایک آدھ ماہ لگ سکتا ہے۔)
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے تو میں خاموشی سے ایسے دھاگوں کو پڑھتا رہتا ہوں لیکن یہاں پر بڑی دلچسپ صورتحال سامنے آئی کہ الف عین صاحب کے بتائے گئے طریقے کے مطابق میں ایک فونٹ پر طبع آزمائی میں مصروف ہوں۔
سوال یہ ہے کہ باقی اشکال تو ہم بنا لیتے ہیں اس میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم فارسی یا عربی کے کسی فونٹ کو لیتے ہیں تو اس میں بڑی ے کے گلف موجود نہیں ہوتے۔ تو انہیں کیسے بنایا جائے؟
جاسم محمد
فانٹ سازی سیکھنے کا سب سے آسان طریقہ پہلے سے موجود کسی فانٹ کے ساتھ کھلواڑ کرنا ہے۔ اگر آپ نسخ فانٹ بنارہے ہیں تو نفیس نسخ چیک کر لیں۔ اور اگر نستعلیق کو سمجھنا ہے تو نفیس نستعلیق دیکھ لیں۔
Localization
عربی و فارسی فانٹس میں اردو حروف شامل کرنے کیلئے ان کے سورس فائل کی ضرورت ہوگی۔ یہ اگر پہلے سے موجود ہو تو ٹھیک۔ وگرنہ نئے سرے سے ریورس انجینئر کرکے سورس فائل بنانا آسان کام نہیں۔
 
Top