خواہش اور آرزو کا متضاد ایک معمہ

آداب
قوی اُمید ہے کہ تمام احباب خیریت سے ہوں
ایک ادنیٰ سا سوال جس کا عقدہ ہماری عقلِ ناقِص سے تو وا نہ ہوا ۔اگر آپ کوئی حل بتلا دیں تو سپاس گزار۔۔۔۔۔آمدِبر سرِ مطلب کہ خواہش اور آرزو کا متضاد اگر کسی دوست کو معلوم ہو تو بتلا دیجیے ۔۔
 
برادر۔۔نراس تو آس کا متضاد ہے اور قنوط بھی آس یا اُمید کا ۔۔۔۔۔آس اور اُمید تو مجازی معنی ہیں آرزو کے حقیقی تو نہیں لگتے۔۔حقیقی معنی تو۔۔خواہش, چاہ, طلب, خواہش, تمنا , چاہ , شوق،ارمان وغیرہ ہیں اُمید تو کہیں بعد میں آتا ہے۔۔:daydreaming: معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔
 
عثمان

محفلین
برادر۔۔نراس تو آس کا متضاد ہے اور قنوط بھی آس یا اُمید کا ۔۔۔ ۔۔آس اور اُمید تو مجازی معنی ہیں آرزو کے حقیقی تو نہیں لگتے۔۔حقیقی معنی تو۔۔خواہش, چاہ, طلب, خواہش, تمنا , چاہ , شوق،ارمان وغیرہ ہیں اُمید تو کہیں بعد میں آتا ہے۔۔:daydreaming: معذرت کے ساتھ۔۔۔ ۔۔
خواہش اور آرزو کا نہ ہونا یا تو حالت نامیدی، مایوسی میں ہوسکتا ہے یا حالت کامل اطمینان میں۔ آپ کو اپنے مطلوبہ الفاظ کے لئے انہیں دو الفاظ اور ان کے ہم معنیٰ کی طرف رجوع کرنا پڑے گا، اگر تو کوئی باقاعدہ لفظ لغت میں نہیں ہے۔ :)
خیر دیکھتے ہیں دوسرے احباب کیا لاتے ہیں۔ :)
 
یہ بات کچھ دل کو لگتی ہے خیر عزیزم آج کل "لیے"مستعمل ہے لئے کی جگہ ۔۔۔۔۔:silent3:
 
Top