خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی گئی

جاسم محمد

محفلین
خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی گئی
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1952445-khwajasarasheboy-1579009106-898-640x480.jpg

خواجہ سرا کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔ فوٹو:فائل


اسلام آباد: ایس ای سی پی نے خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسینچ کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی، جس کے بعد اب خواجہ سرا اپنی شناخت رکھتے ہوئے کمپنی رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور ساتھ ہی کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے ای سروسز میں خواجہ سراؤں کے لیے ایک علیحدہ درجہ بھی متعارف کروایا ہے، کمپنی کی رجسٹریشن کرواتے وقت اپنی شناخت بطور خواجہ سرا منتخب کر سکتے ہیں۔
 
Top