خدا کی بات بھی مانو خدا کو ماننے والو---برائے اصلاح

الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
--------
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
--------------
خدا کی بات بھی مانو خدا کو ماننے والو
نبی کی راہ پر چلنا نبی کے چاہنے والو
------------------
جرائم کو چھپاتے ہو تمہیں ہے حوصلہ کتنا
----------- یا
جرائم کو چھپاتے ہو نہیں خوفِ خدا تم کو
چھپانا مت گواہی کو حقیقت جاننے والو
-------------
خدا رازق سبھی کا ہے وہی دیتا ہے تم کو بھی
وہی دیتا ہے اُس کو بھی کسی کا روکنے والو
---------------
کسی کا کام روکو گے خدا پوچھے کا محشر میں
خدا کا خوف کھا لو کچھ زیادہ پھیلنے والو
---------------
مقدّر میں جو لکھا ہے وہی ملتا ہے دنیا میں
ملے گا اجر محشر میں مصائب جھیلنے والو
---------------یا
اجر پاؤ گے محشر میں مصائب جھیلنے والو
------------(اجر کی تقطیع پر کنفیوز تھا)
---------------
غریبوں کا بھی حصّہ ہے تمہاری اس کمائی میں
تمہیں دیں گے دعائیں وہ یہ دولت چھاپنے والو
------------یا
کبھی ان کی دعائیں لے لو پیسہ چھاپنے والو
---------------
کبھی ڈرتا نہیں ارشد جو دل میں ہے ، وہ کہتا ہے
سہارا رب کا کافی ہے اُسے اے روکنے والو
------------------------
 
الف عین
عظیم
(اصلاح )
خدا کی بات بھی مانو خدا کو ماننے والو
نبی کی راہ پر چلنا نبی کے چاہنے والو
------------------
جرائم کو چھپاتے ہو تمہیں ہے حوصلہ کتنا
----------- یا
جرائم کو چھپاتے ہو نہیں خوفِ خدا تم کو
چھپانا مت گواہی کو حقیقت جاننے والو
-------------
خدا رازق سبھی کا ہے وہی دیتا ہے تم کو بھی
نہ روکو دوسروں کو خود اسی سے مانگنے والو
---------------
کسی کا کام روکو گے خوشی تم بھی نہ پاؤ گے
یہ دنیا چار دن کی ہے خوشی سے ناچنے والو
---------------
مقدّر میں جو لکھا ہے وہی ملتا ہے دنیا میں
تمہارا ہو یقیں اس پر خدا کو ماننے والو
--------
غریبوں کا بھی حصّہ ہے تمہاری اس کمائی میں
تمہیں دیں گے دعائیں وہ یہ دولت چھاپنے والو
------------یا
کبھی ان کی دعائیں لے لو پیسہ چھاپنے والو
---------------
کبھی ڈرتا نہیں ارشد جو دل میں ہے ، وہ کہتا ہے
بگاڑو کیا بگاڑو گے اے ڈھینگیں مارنے والو
------------------------
 

الف عین

لائبریرین
درست قوافی تب ہوں گے جب جاننے، ماننے، چھاننے قوافی ہوں یا قافلے، بیچنے، چاہنے، سوچتے وغیرہ ہوں۔ اب ان پر غور کر کے دیکھیں
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top