ساغر صدیقی خدایا !ہمیں فتح و نصرت عطا کر

سید زبیر

محفلین
خدایا !ہمیں فتح و نصرت عطا کر
جہانِ مسلماں کو وسعت عطا کر

ہے پھر صدق صبر و رضا کی ضرورت
ہمیں سر فروشی کی عادت عطا کر

ہر اک فرد خیبر شکن ہو ہمارا
جوانوں کو حیدر کی قوت عطا کر

چٹانوں سے ٹکرائیں میرے فدائی
سمندر کو چیریں وہ جرات عطا کر

صداقت کا پرچم رہے جگمگاتا
فضاؤں سے کھیلیں وہ فطرت عطا کر

مری بھیگی پلکوں کی فریاد سُن لے
مرے گلستاں کو لطافت عطا کر

مری عرض سُن کملی والے کا صدقہ
تجھے سبز گنبد کے ہالے کا صدقہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چٹانوں سے ٹکرائیں میرے فدائی
سمندر کو چیریں وہ جرات عطا کر

صداقت کا پرچم رہے جگمگاتا
فضاؤں سے کھیلیں وہ فطرت عطا کر

آمین
 
Top