خالی جہاز اڑانے سے پی آئی اے کو 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان

جاسم محمد

محفلین
خالی جہاز اڑانے سے پی آئی اے کو 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان
طالب فریدی جمعہ۔ء 20 ستمبر 2019
1815097-pia-1568964623-650-640x480.jpg

پی آئی اے کی 46 پروازیں مسافروں کے بغیر ہی اڑان بھرتی رہیں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد: قومی ائیر لان پی آئی اے کے باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، 46 پروازیں مسافروں کے بغیر ہی اڑان بھرتی رہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے کو 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کے فضائی آپریشن کے افسران کی لاپروائی کی وجہ سے یہ سب کچہ ہوا مگر ایک سال ہونے کے بعد بھی ابھی تک ان افسران کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے مال مفت دل بے رحم کی مثال قائم کردی، آڈٹ دستاویزات نے بھانڈہ پھوڑ دیا، ایک سال میں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی 46 پروازیں بغیر کسی مسافر کے اڑان بھرتی رہیں اور سال 17-2016 کے دوران ان پروازوں میں ایک بھی مسافر سوار نہ تھا۔
 
شریف خاندان کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ تمام کیسز سیاسی ہیں۔
 
Top