خادم رضوی اور مولانا فضل الرحمٰن کےخلاف غداری کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہوگی

جاسم محمد

محفلین
خادم رضوی اور مولوی فضل الرحمٰن کےخلاف غداری کی کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہورہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ سید محمد اعلیٰ کی وساطت سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خادم حسین رضوی کی ایما پر سڑکیں زبردستی بند کرکے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی شہری شبیراللہ کی درخواست پر 12 نومبر کو سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے کہا کہ خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے ریاست مخالف تقاریرکیں، جبکہ عدلیہ کے فیصلے کو جواز بنا کر 3 روز تک سڑکوں کی بندش کرکے آئین کو معطل کرنے کی کوشش کی گئی جس سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اور شہریوں کی املاک کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے حکومت کو پالیسی وضع کرنے کا حکم دے۔
 
Top