حیاتِ بہادر یار جنگ از غلام محمد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

فہرست

پیش لفظ بر طبع اول
دیباچہ طبعِ اول
دیباچہ طبعِ ثالث
تقریبِ طبعِ چہارم (بہادر یار جنگ کا قائدانہ امتیاز)
نعت سرورِ کائنات ( گفتہء بہادر یار جنگ )
اپنی حقیقت اپنے قلم سے (مکتوبِ بہادر یار جنگ)



صبحِ زندگی
مشاہدہء آفاق
بلادِ اسلامیہ کی سیاحت
سہ سالہ تبلیغی کارنامہ
خاکسار تحریک
مجلسِ اتحاد المسلمین
آل انڈیا اسٹیٹس مسلم لیگ کا قیام
مسلم لیگ اور قائدِاعظم
آزمائشیں اور ایثار
سانحہ وفات
ظاہر و باطن کی جامعیت
مکمل کردار کا نمونہ
بے مثل خطابت
خدماتِ علمیہ و طرزِ اصلاح
ضمیمہ





×××××​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پیش لفظ بر طبعِ اوّل

(از مولانا عبدالماجد دریا بادی)​


[align=justify:a5a8a59a34]
دیباچہ ، تعارف ، پیش لفظ کی فرمائش کچھ نئی نہیں ، آئے دن ہوتی ہی رہتی اور تعمیل بھی کبھی طوعاً کبھی کرہاً ، کبھی بادلِ ناخواستہ کرنی ہی پڑتی ہے ۔ حیاتِ قائدِ ملت کے پیش لفظ کی جب فرمائش ہوئی تو دل نے اپنے اندر کوئی امنگ اور شوق محسوس نہ کیا ، بلکہ یہ خیال گذرا کہ یہ بھی انھی رسمی فرمائشوں کی قسم کی کوئی چیز ہوگی ، مگر خیر نام تو بہادر مسلمان کا درمیان میں آگیا ہے اس لئے لکھ دینا تو کچھ نہ کچھ بہرحال ہے ---------- مسودہ آیا اور اس خیال کے ماتحت فرصت کے انتظار میں کئی دن یونہی پڑا رہا ۔ آج کھولا تو اپنی آنکھیں بھی کُھلیں ، بدگمانی دُور اور گرانئ طبع کافُور ہوئی ۔ خیال کو اپنی غلطی محسوس ہوئی ۔ شوق و نشاط کی مدد سے کتاب ایک نشست میں کہنا چاہئیے کہ شروع سے آخر تک پڑھ ڈالی۔[/align:a5a8a59a34]



(جاری ۔ ۔ ۔ )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top