حکومت کو 175 دن بعد کشمیر یاد آ گیا، کچھ بانٹو

زیرک

محفلین
حکومت کو 175 دن بعد کشمیر یاد آ گیا، کچھ بانٹو
قریباً 6 ماہ (175 دن) کی محتاط خاموشئ مجرمانہ کے بعد حکومت کو کشمیر یاد آ گیا ہے، وزیر خارجہ چپ شاہ نے25 جنوری سے کشمیر ایشوز کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کر دیا ہے، بڑی دیر کہ مہرباں آتے آتے۔ یہ تو اب بھی نہ جاگتے، لیکن شکر ہے کہ برادر ہمسایہ ملک چین کا کہ جس نے کشمیر کے معاملے کو سلامتی کونسل میں پھر سے زندہ کیا، ایسے میں چپ شاہ جی نمبر سکوررنگ کے لیے آگاہی مہم جس میں حکومت ٹویٹر پر سرگرم رہے کہ عمران خان کی کچھ ٹویٹس کو حکومتی سوشل میڈیا ری ٹویٹ کر کے جہاد کرے گا، 5 فروری کو آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیوں کی قیادت کریں گے، وزیراعظم عمران خان میر پور آزاد کشمیرمیں جلسہ کریں گے، اس کے بعد کشمیر کی فائل کو ایک بار پھر لپیٹ کر اگلے 6 ماہ کے لیے رکھ دیا جائے گا، اللہ اللہ خیر صلہ۔
 
Top