حکومت کا نواز شریف کی بے دخلی کے لیے برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا نواز شریف کی بے دخلی کے لیے برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک اتوار 1 مارچ 2020
2006862-nawazsharif-1583064797-885-640x480.jpg

نواز شریف کو وطن واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھیں گے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھیں گے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع نہیں کرائی، نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کا وقت آپہنچا ہے۔ پنجاب حکومت کی رپورٹ کے بعد اب وفاقی حکومت آئندہ ہفتے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی، جس میں نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اس قوم اور ملک سے احساس کا رشتہ ہے، وہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، انہوں نے گندم ، چینی اور آٹے کے مصنوعی بحران کی خود مانیٹرنگ کی۔ عوام کی تکلیف کے ازالے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، ہم پر امید ہے اس کمی کے باعث دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔عوام کا درد رکھنے والے اپوزیشن لیڈر لندن کے بجائے پاکستان آکرعوام کادرد بانٹیں کیوں کہ عوام کا درد رکھنے والے سیرو تفریح کے بجائے عوام میں موجود ہوتے ہیں۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے امریکا طالبان معاہدے سے متعلق کہا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے، انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں،امن و استحکام ان کا حق ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔
 
Top