حکومت کا شریف خاندان کیخلاف کرپشن کے نئے مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا شریف خاندان کیخلاف کرپشن کے نئے مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک بدھ 10 اپريل 2019
1626671-nawazandshahbazsharifx-1554896522-545-640x480.jpg

حکومت نے شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز کی تیاری مکمل کرلی، محمودالرشید فوٹو:فائل

لاہور: حکومت نے شریف خاندان کیخلاف کرپشن کے نئے مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ نئے نظام کے مسودے کو منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز کی تیاری مکمل کرلی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کے اداروں نے نئے کیسز کے لیے مواد اکٹھا کر لیا۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف پہلے پرانے کیسز تھے مگر اب نئے مقدمات دائر ہونگے، وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو شریف فیملی کے خلاف کرپشن کی معلومات سے آگاہ کیا اور مزید کرپشن بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
 
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے :)
 
Top