حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کوئی اور چیز ہے جب کہ ملک پر قرضے کوئی اور چیز ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے کا مطلب ہے کہ آپ کا ملک امپورٹ زیادہ کرتا ہے اور ایکسپورٹ کم اور اس سے اس ملک کے فارن ایکسچینج پر پریشر آتا ہے، ایکسپورٹ میں زیرو اضافے کے ساتھ اپنی امپورٹ کم کر دیں تو یہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ بھی خود بخود کم ہو جائے گا جیسا کہ اس حکومت کے دور میں ہوا ہے یعنی اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے کوئی ملک واقعی ترقی کر رہا ہے۔

جب کہ ملک پر قرضے چڑھنے کا مطلب ہی کچھ اور ہے، آپ یہ بتائیے کہ اس حکومت کے دور میں ملک کے "اصلی قرضوں" میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
 
خیر جو کچھ بھی ہوا ہے، باٹم لائن پر آتے ہیں، اس سے صارفین کے بجلی کے بلوں پر کیا، کتنا اور کب فرق پڑے گا؟

فی الوقت تو لوڈ شیڈنگ پر فرق پڑا ہے جس کا ثمر آپ تک بھی پہنچا ہوگا۔ مجھے لگ رہا ہے کہ یہاں بھی مافیا وافیا کہہ کر آخر میں انہی ریٹس پر کام چلا لیا جائے گا۔
چینی مافیا پکڑ لیا یہ وہ سب کے بعد آج چینی 100 سے 110 تک مل رہی مختلف دکانوں سے۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین

سیالکوٹ سٹی میں کم و بیش دو تین سال سے لوڈ شیڈنگ قریب زیرو ہے۔نون لیگ حکومت میں خواجہ آصف کا حلقہ ہونے کی وجہ سے پہلےتین چار سال ڈیڈ روٹین چار سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، ایک منٹ بھی شیڈول سے اوپر نہیں کرتے تھے پھر ان کے آخری ایک سال میں زیرو لوڈ شیڈنگ تھی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت میں عثمان ڈار کا حلقہ ہونے کی وجہ سے زیرو لوڈ شیڈنگ ہے، میں نے پچھلے دو سال سے یو پی ایس کی بیٹری بھی تبدیل نہیں کی کہ ضرورت ہی نہیں پڑی اور وہ بند پڑا ہے۔ ویسے گیپکو کی ویب سائٹ پر وجہ یہ لکھی ہے کہ اس علاقے میں چونکہ زیرو لائن لاسز ہیں اس وجہ سے زیرو لوڈ شیڈنگ والا علاقہ ہے۔

اصل مصیبت ہم نے 2008 سے 2013 تک کاٹی تھی، پیپلز پارٹی کے دور میں ویسے بھی بجلی کی کمی تھی اور سیالکوٹ کو تو انہوں نے نشانے پر رکھا ہوا تھا۔ بارہ چودہ سولہ گھنٹے بجلی بند ہوتی تھی وہ بھی بغیر کسی شیڈول کے، تن بدن میں آگ اس وقت لگتی تھی جب گجرات کے لوگ کہتے تھے (ق لیگ کے چوہدریوں کی وجہ سے) کہ لوڈ شیڈنگ کس چڑیا کا نام ہے۔ :)

باقی آپ کی بات درست ہے، میں تو اس بات کو بھی صارفین کی کامیابی سمجھوں گا کہ اگر اگلے چند سال میں بجلی کی قیمت یہی برقرار رہتی ہے۔ آپ کچھ برس کے اپنے پرانے بل دیکھ لیں، قریب قریب اتنی ہی یونٹس استعمال کرنے کے باوجود ہر سال بل میں دس پندرہ بیس فیصد کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
باقی آپ کی بات درست ہے، میں تو اس بات کو بھی صارفین کی کامیابی سمجھوں گا کہ اگر اگلے چند سال میں بجلی کی قیمت یہی برقرار رہتی ہے۔
مشکل کام ہے۔ بجلی سیکٹر میں گردشی قرضہ پہلے ہی ڈبل ہو چکا ہے۔ ماشاءاللہ پرانی حکومتوں نے پاکستان کے مفاد میں معاہدے ڈالروں میں کر رکھے ہیں۔ یوں جب پاکستانی روپیہ گرتا ہے تو قرضہ اور بجلی کے بلز دونوں بڑھ جاتے ہیں۔ اینگرو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اگر صورت حال یہی رہی تو ۲۰۲۵ تگ گردشی قرضہ ۴ ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گا!
If inefficiencies continue: Circular debt to swell to Rs4,000 bn by 2025
 
میں پہلے ہی جانتا تھا کہ آخر میں آپ کے اور ہمارے وزیر اعظم نے بھی یہی کہنا ہے۔ عنوان میں موجود وزیر اعظم کا بیان (بجلی سستی ہو جائے گی) "مستقبل ِتمنائی" کا شاہکار ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
میں پہلے ہی جانتا تھا کہ آخر میں آپ کے اور ہمارے وزیر اعظم نے بھی یہی کہنا ہے۔ عنوان میں موجود وزیر اعظم کا بیان (بجلی سستی ہو جائے گی) "مستقبل ِتمنائی" کا شاہکار ہے!
ظاہر ہے ماضی میں کئے گئے آئی پی پیز کے ساتھ غلط معاہدوں کا بوجھ غریب عوام کو ہی اٹھانا ہے۔ ابھی وزیر اعظم سے جاری انٹرویو میں یہی باتیں ہو رہی ہیں۔ دیکھیں دنیا نیوز کامران خان کے ساتھ
۲۰۳۰ تک یہ معاہدے ایکسپائر ہو جائیں گے اور بڑے ہائیڈل ڈیم مکمل جس کے بعد بجلی یقیناً سستی ہوگی۔ فی الحال سستی بجلی کی نوید محض سیاسی لالی پاپ ہے۔ کوئی بھی حکومت بجلی سستی نہیں کر سکتی جب تک آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے برقرار ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
چینی مافیا پکڑ لیا یہ وہ سب کے بعد آج چینی 100 سے 110 تک مل رہی مختلف دکانوں سے۔۔
ابھی وزیر اعظم عمران خان نے جاری انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ چینی مافیا نے ایف آئی اے کے سربراہ کو دوران تفتیش دھمکیاں دی ہیں۔ کیا اسٹیبلشمنٹ ہی واحد مافیا ہے جو کسی آئین و قانون کے تابع نہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم محمد صاحب، آپ کی حکومت یہ کیا نیا "کٹا" کھول رہی ہے؟ کیا بجلی کے صارفین کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسئلہ ہیں یا بجلی بنانے والی کمپنیاں؟
موجودہ کمپنیاں توڑ کر بجلی کی نئی تقسیم کار کمپنیاں تشکیل دیں گے، عمر ایوب
نیا پاکستان تو بن نہیں پا رہا ہے اس لئے جو بنا ہوا ہے اسے توڑ پھوڑ رہے ہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
سستی بجلی یعنی سولر ، ونڈ اور ہائیڈل ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی
مہنگی بجلی تھرمل ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی
سستی بجلی بنائیں اور آئی پی پیز پر انحصار بتدریج کم کر دیں
انرجی مکس میں تھرمل کی مقدار کم کریں اور رینیوایبل انرجی کا حصہ بڑھائیں
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جاسم محمد صاحب، میں اس خبر کو باقاعدگی سے فالو کر رہا ہوں لیکن ابھی تک یہ معاملہ میرے "پلے نہیں پڑا"۔ کیا معاہدہ ہوا ہے؟ تفصیلات کہاں ہیں؟ آپ کا وزیرِ اطلاعات کہتا ہے کہ فقط ایک ایم او یو سائن ہوا ہے!

خیر جو کچھ بھی ہوا ہے، باٹم لائن پر آتے ہیں، اس سے صارفین کے بجلی کے بلوں پر کیا، کتنا اور کب فرق پڑے گا؟
بالکلُ درست کہہ رہے ہیں ۔ وزیر اطلاعات کی بھی ایک کہی آپ نے ، اصل بات کی طرف آیئں کہ صارفین پر کتنا اور کب فرق پڑے گا یا لارے لپے سے ہی کام چلے گا۔عام آدمی چینی آٹے سے ہی نبرد آزما ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
جاسم محمد صاحب، آپ کی حکومت یہ کیا نیا "کٹا" کھول رہی ہے؟ کیا بجلی کے صارفین کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسئلہ ہیں یا بجلی بنانے والی کمپنیاں؟
موجودہ کمپنیاں توڑ کر بجلی کی نئی تقسیم کار کمپنیاں تشکیل دیں گے، عمر ایوب
وارث میاں !!!!
ہم آپ کے لفظوں کو پڑھتے اور سر دھنتے ہیں، بہت موزوں لفظ چنا ہے آپ نے نیا” کٹا” کھول لیا ہے ۔مجھے تو کبھی دل چاہتا ہے عمر ایوب صاحب سے کہوں بیٹا واپس جائیں ENGRO ہمارا جتنا نقصان کردیا ہے اگر اُنکا کیا ہوتا تو لگ پتہ جاتا-اس قوم کو معاف کر دیں۔۔۔۔۔۔۔
 
Top