حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

جاسم محمد

محفلین
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1863439-petroliumweb-1572538925-189-640x480.jpg

زارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی، جس میں پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا کرنے جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے اور مٹی کے تیل کے قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
 

جاسم محمد

محفلین
حکومت بہترین معاشی ٹیم کی بدولت چیلنجز پر قابو پا رہی ہے، وزیر اعظم
ویب ڈیسک جمعرات 31 اکتوبر 2019
1863296-imrankhan-1572532723-288-640x480.jpg

حکومت کو مختصر اور طویل المدتی چیلنجز کا سامنا ہے، عمران خان (فوٹو: فائل)


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی نظام کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت بہترین معاشی ٹیم کی بدولت چیلنجز پر قابو پا رہی ہے۔

اسلام آباد میں کاروبار میں آسانیوں سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا اور اس ترقی میں زیادہ حصہ صنعتوں کا تھا، ایشیا میں پاکستان کا نظام حکومت اور بیورو کریسی بہترین تھی لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے عام آدمی کو ترقی کے ثمرات نہیں ملے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو مختصر اور طویل المدتی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم پھر بھی ملکی نظام کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ملکی ترقی کے لیے نظام تعلیم کو بہتر بنانا اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اعتماد کا فروغ ضروری ہے، کاروباری آسانیوں سے متعلق اقدامات پر ماہرین کی کاوشیں قابل تعریف اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی پر معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، حکومت بہترین معاشی ٹیم کی بدولت چیلنجز پر قابو پا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، صدرورلڈ بینک

عمران خان نے کہا کہ انصاف کے نظام کو بہتر بنانے پرکام کر رہے ہیں، اس حوالے سے موجودہ چیف جسٹس کے اقدامات قابل تعریف ہیں، ہم غریب طبقے کوغربت سے باہرلانا چاہتے ہیں، معاشی مشکلات کے باوجود غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا، خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
 
Top