حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

جاسم محمد

محفلین
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
بزنس رپورٹر منگل 15 دسمبر 2020

2117774-petroliumweb-1608049784-533-640x480.jpg

قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے لاگو ہوں گی (فوٹو: فائل)


اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا جس میں 5 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول تین روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 100.69 روپے سے بڑھ کر 103.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کا تیل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اب اس کی قیمت 65. 29 روپے سے بڑھ کر 70.29 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل بھی 5 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105.43 روپے سے بڑھ کر 108.44 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62.86 روپے سے بڑھ کر 67.86 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے لاگو ہوں گی۔
 
Top