حکومت نے پنشن میں اضافہ کر دیا

جاسم محمد

محفلین
36-8.jpg

حکومت نے پنشن میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کی پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے . ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن کے زیر اہتمام تقریب سے زلفی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے بڑھا کر8ہزار 500 کردی گئی ہے .

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ سال میں کم از کم پنشن کو 8ہزا پانچ سو کردیا گیا ہے. کم از کم پیشن کو 15 ہزار روپے تک لے جائیں گے. زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کے جاری منصوبے آئندہ سال مکمل ہو جائیں گے،کچھ منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں. ان کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے جس کا مقصد ریوینیو اکٹھا کرنا ہے. یاد رہے کہ پنشن میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی. جس میں آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کے لئے سفارشات بھیجی گئیں تھی. جبکہ گریڈ 1سے گریڈ 19تک وفاقی ملازمین کے بنیادی تنخواہ میں 45فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس اور گریڈ 20سے گریڈ 22تک 20فیصد ایڈہا ک ریلیف الائونس اور یوٹیلٹی الاونس میں 5400سے 20ہزار روپے تک ماہانہ اضافہ کے خصوصی مراعاتی پیکج کی سفارشات تیار کیں تھی. یکم جنوری 2020سے ممکنہ طور پر دونوں تجاویز میں سے ایک تجاویز کو نافذالعمل کر کے اس پر عملدرآمد شروع کئے جانے کے امکانات بھی ہے. تاہم ملازمین کی گریڈ میں پرموشن کے ساتھ تنخواہوں کا فیصلہ ابھی نہ ہو سکتا. مگر پنشنزز کیلئے ایک اچھی خبر معاون خصوصی زلفی بخاری نے دی اور کہا کہ 2ہزار روپے اضافے سے کم از کم پنشن 8ہزار 500مقرر کر دی گئی ہے
 
Top