حکومت نے مذکرات کے نام پر دھوکہ دیا،بدلہ لیں گے: شاہد اللہ شاہد

۔
news-1404413371-2267.jpg

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان نے حکومت پاکستان سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کبھی مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں تھی ،حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا اس پر اسے کبھی معاف نہیں کریں اور بدلہ لیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سینکڑوں طالبان کی ہلاکت کے حکومتی اور فوجی دعوے غلط ہیں ،وزیرستان میں ابھی تک فوج کی کارروائیوں میں صرف 12مجاہدین ہلاک ہوئے ہیں اور وہ بھی طالبان نہیں لیکن ہمارے بھائی ہیں ۔شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان نے آج تک افغانستان سمیت کسی بھی حکومت سے کوئی مدد نہیں لی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مولوی فضل اللہ اس وقت بھی پاکستان کے قبائلی علاقے میں موجو ہیں۔انہوں نے حکومت کو انتباہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا ہے طالبان اسے معاف نہیں کریں گے اور حکومت سے اس کا بدلہ لیا جائے گا ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/03-jul-2014/119311
 
amirnawazkhan

محفلین
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مذاکراتی عمل مکمل طور پر ختم ہونے کے باعث شروع کیا گیا۔
طالبان کی دھمکیاں محض گیدڑ بھبکیاں ہیں ۔ فوجی کارروائی کے نتیجے میں پاکستانی طالبان کا توازن بگڑ گیا ہے اور ان کے منظم ہونے اور جوابی حملے کرنے کی صلاحیت بری طرح سے مفلوج ہو چکی ہے۔ان حالات میں دہشت گردوں کی جانب سے کوئی بڑی کارروائی خارج از امکان ہے۔ مگر بعض مبصرین کا خیال ہے کہ عسکریت پسندوں کی قوت ختم نہیں ہوئی وہ ریاست کیلئے اب بھی خطرہ ہیں۔عسکری تجزیہ کار بریگیڈیر نذیر سعید کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند بعد میں جوابی حملے کریں گے۔
نذیر ۔کے خیال میں عسکریت پسند موقع کی تلاش میں ہیں۔ جونہی حکومت کچھ وقفہ کرے گی، وہ وار کریں گے۔ خفیہ گروپ اپنی جگہ موجود ہیں جو کسی بھی مناسب موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم صحافی انور علی بنگش کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی بڑی کارروائی خارج از امکان ہے۔

آخری تدوین:
جب سے آپریشن شروع ہوا ہے تب سے امریکہ انڈیا اور دیگر واران ٹیرر کے چوہدری (جو اصل میں طالبان کے پشت پناہی ہیں) ان کی زبانیں گنگ ہو گئی ہیں۔ پاک فوج کے لئے ایک جملہ بھی خراج تحسین کا ادا نہ کر سکے۔ رہی بات طالبان کی تو وہ اسلام کی ابجد سے ہی ناواقف ہیں۔ جھوٹ، دھوکہ اور عہد شکنی ان کا وطیرہ ہے۔ آپریشن میں ان کا صفایا ہوگا۔ لیکن اصل کام ان کی جڑوں تک پہنچنا ہے۔ جہاں جہاں سے یہ اگتے ہیں وہاں تک بھل صفائی ہونا ضرووری ہے۔
 
حکومت نے مذکرات کے نام پر دھوکہ دیا،بدلہ لیں گے: شاہد اللہ شاہد
۔
news-1404413371-2267.jpg

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان نے حکومت پاکستان سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کبھی مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں تھی ،حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا اس پر اسے کبھی معاف نہیں کریں اور بدلہ لیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سینکڑوں طالبان کی ہلاکت کے حکومتی اور فوجی دعوے غلط ہیں ،وزیرستان میں ابھی تک فوج کی کارروائیوں میں صرف 12مجاہدین ہلاک ہوئے ہیں اور وہ بھی طالبان نہیں لیکن ہمارے بھائی ہیں ۔شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان نے آج تک افغانستان سمیت کسی بھی حکومت سے کوئی مدد نہیں لی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مولوی فضل اللہ اس وقت بھی پاکستان کے قبائلی علاقے میں موجو ہیں۔انہوں نے حکومت کو انتباہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا ہے طالبان اسے معاف نہیں کریں گے اور حکومت سے اس کا بدلہ لیا جائے گا ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/03-jul-2014/119311
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی اب طالبان مزاکرات کی دعوت دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدلہ تو پھر ایسے ہی چکایا جا سکتا ہے :LOL:
 
Top