حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

جاسم محمد

محفلین
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
August 1, 2019
petrol-rate-hike-640x480.jpg


وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری منظور کرلی ۔

وفاقی حکومت نے اوگرا کی سمری منظور کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔

ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 132.47 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔

مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے فی لٹربڑھ گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 90.52 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا تاہم وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں اوسطا 8 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی لیکن تبدیلی سرکار نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سارا زور قیمتیں بڑھانے پرہی رکھا ۔
 
Top