حکومت اور ق لیگ کے درمیان معاملات طے پاگئے

جاسم محمد

محفلین
حکومت اور ق لیگ کے درمیان معاملات طے پاگئے
ویب ڈیسک 42 منٹ پہلے
1982729-grab-1581327166-146-640x480.jpg

پنجاب کے معاملات پر وزیر اعلی اور گورنر عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع

لاہور: حکومت اور پنجاب میں اس کی ناراض اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات دوبارہ طے پاگئے ہیں۔

لاہور میں حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی کمیٹی کے ارکان گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی شفقت محمود کے علاوہ وفاقی وزرا پرویز خٹک اور اسد عمر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، چوہدری مونس الہٰی، کامل علی آغا اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت اتحاد کےامور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے کھل کر ہر ایشو پر بات ہوئی اور معاملات سیٹل ہوئے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آئی ہے اور ہم چاہتے ہیں تبدیلی کے ثمرات نچلی سطح تک آئیں،عمران خان کی قیادت، نیت اور کوشش پر کوئی شک نہیں، طریقہ کار بہتر بنانے کے لیے سب مل کر کوشش کریں گے۔ چاہتے ہیں آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی سےاتحاد قائم رہے۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیوایم سمیت تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ہم یہاں غلط فہمیاں دور کرنے آئے تھے، کوئی اتحادی ہمیں نہیں چھوڑرہا ،مسائل تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، لوگوں نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر غلط فہمیاں بنادیں، آئندہ بھی رابطے میں رہیں گے اور مل جل کر معاملات حل کریں گے۔

مذاکرات کی اندرونی کہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، ق لیگ کو ترقیاتی فنڈز جلد جاری کردئیے جائیں گے، ترقیاتی فنڈز کے معاملے پر آئندہ دو روز میں اہم ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔

حکومت اس بات پر رضامند ہوگئی ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے وزرا اپنی وزارتوں اور اپنے متعلقہ اضلاع میں عوامی مسائل کے حل کے معاملات میں بااختیار ہوں گے، کسی بھی قابل اعتراض آفیسر کی تقرری پر تحریک انصاف اعتراض کرسکے گی، اعتراض پر مسلم لیگ (ق) متعلقہ وزارت میں تعیناتی کے لیے نئے آفیسر کا نام دینے کی پابند ہوگی۔ بیوروکریسی کی تعیناتی مختلف کمیٹیوں میں نمائندگی اور حکومتی اداروں میں نمائندگی میں ق لیگ کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا، وفاق کے معاملات پر پرویز خٹک اور اسد عمر عمل کروائیں گے جب کہ پنجاب کے معاملات پر وزیر اعلی اور گورنر عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔
 
Top