حکومت اورعوام کے ایک ہونے تک قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
حکومت اورعوام کے ایک ہونے تک قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمعہء 21 جون 2019
1713866-imrankhane-1561120965-677-640x480.jpg

وزیراعظم کا پیغام کچھ دیر بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہوگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کے ایک ہونے تک قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔

قوم کے نام اہم پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، باربارکہہ چکا ہوں پچھلےدس سال میں ہمارا قرض 30 ہزار ارب پرآ گیا ہے، جتنا ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں نصف سود میں چلا جاتا ہے اور اب سود کی ادائیگیوں کیلئے قرضے لے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا یہ حال کرپشن اور ٹیکس چوری کی وجہ سے ہوا ہے لیکن اس مشکل وقت سے ہم آرام سے نکل سکتے ہیں ہماری قوم مشکل میں ساتھ دینے والی ہے، ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیے قوم کے تعاون کی ضرورت ہے، جب تک حکومت اور عوام ایک نہیں ہوتے ہم قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، قوم ٹیکس چوروں کی فکر نہ کرے میں ان چوروں کو نہیں چھوڑنے والا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے عوام کے پاس اپنے اثاثے ڈکلیئرکرنےکا سنہری موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں، تیس جون تک عوام ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ڈکلیئر کر سکتےہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی
ویب ڈیسک جمعہء 21 جون 2019
1713922-imrankhan-1561123855-588-640x480.jpg

وزیراعظم نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، ذرائع۔ : فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں ہاؤس چلانے کے حوالے سےحکومتی حکمت عملی ، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی بجٹ تقاریر پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل پربھی بات چیت ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ پاس کروانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، اور امکا ن ہے کہ میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے تمام سیاسی جماعتوں سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میثاق معیشت کمیٹی کے قیام کی تجویز اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی تاکہ سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما ملکی معیشت میں بہتری کے لئے تجاویز دے سکیں۔
 
Top