حُسین انجُم --- وہ آرہے ہیں آج یہ ساماں کریں گے ہم

طارق شاہ

محفلین
غزل
حُسین انجُم
وہ آرہے ہیں آج یہ ساماں کریں گے ہم
ہرداغِ دل سے بزْم چراغاں کریں گے ہم
ہرضد کو آج یوں سرِعنواں کریں گے ہم
آرام زیرِ زُلفِ پریشاں کریں گے ہم
ساغر میں بھر کے روحِ مئے لالہ فام کو
قابُو میں اپنے گردشِ دَوراں کریں گے ہم
تعریفِ حُسنِ ساقی ومدحِ شراب میں
ہرتارِدل کوآج غزلخواں کریں گے ہم
صحنِ چمن کو آمدِ فصلِ بہار میں
چھینٹوں سے خونِ دل کے گُلِسْتاں کریں گے ہم
حُسین انجُم
 
Top