حور کے بارے میں فتوی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
نبیل بھائی سے معذرت کے ساتھ۔۔۔ میری قوالی(ٹھکائی) مت کیجئے گا۔:(( صرف اصلاح کی نیت سے یہ پوسٹ کی ہے۔نہ کہ بحث کی نیت ہے۔کوئي مانے یا نہ مانے اس سے میری صحت پہ کیا اثر پڑے گا۔اگر مان لے تو اسمیں اس کا اپنا ہی بھلا ہے۔

میں نے ایک دھاگے میں حور کے متعلق بات کی۔تو بعض اراکین نے عورت کے متعلق بحث کی کہ مرد کو تو جنت میں حوریں ملیں گی تو عورت کی کیا ملےگا؟
 
دوست

محفلین
ہمم۔
چلیں جی تب کی تب دیکھی جائے گی۔
اللہ اپنی رحمت رکھے ہم سب پر۔ پہلے جانے والے تو بنیں۔ :roll:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سے گذارش ہے کہ صاحب (صاحبانِ ؟) فتویٰ سے رابطہ کریں کہ مذکورہ بالا فتویٰ (اگر یہ فتویٰ ہے) میں اغلاط پر نظرِ ثانی کریں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اراکین سے گذارش ہے کہ کم علمی پر مبنی تحاریر و فتاویٰ کے ابلاغ کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال نہ کیا جائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضا نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
نبیل بھائی سے معذرت کے ساتھ۔۔۔ میری قوالی(ٹھکائی) مت کیجئے گا۔:(( صرف اصلاح کی نیت سے یہ پوسٹ کی ہے۔نہ کہ بحث کی نیت ہے۔کوئي مانے یا نہ مانے اس سے میری صحت پہ کیا اثر پڑے گا۔اگر مان لے تو اسمیں اس کا اپنا ہی بھلا ہے۔

میں نے ایک دھاگے میں حور کے متعلق بات کی۔تو بعض اراکین نے عورت کے متعلق بحث کی کہ مرد کو تو جنت میں حوریں ملیں گی تو عورت کی کیا ملےگا؟
تو اس سلسلے میں ایک فتوی ملاحظہ فرمائيں۔تا کہ غلط فہمی کا ازالہ ہوسکے۔
post-290-1170780503.gif
1۔ براہ کرم فتاوٰی کے لئے احادیث کے حوالہ جات میں مطبوعہ کوئیٹہ کی بجائے کسی مستند حدیث کی کتاب کا حوالہ دیا جائے
2۔ عربی لفظ کے ترجمہ کے لیے فیروز اللغات کی بجائے کسی حقیقی عربی لغت کا حوالہ دینا بہتر رہے گا
3۔ ایک چیز کے فتوٰی کے سلسلے میں‌تین تین آراء کو نقل کرنا میرا خیال ہے کہ صرف الجھن پیدا کرتا ہے
 
رضا

معطل
قیصرانی نے کہا:
رضا نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
نبیل بھائی سے معذرت کے ساتھ۔۔۔ میری قوالی(ٹھکائی) مت کیجئے گا۔:(( صرف اصلاح کی نیت سے یہ پوسٹ کی ہے۔نہ کہ بحث کی نیت ہے۔کوئي مانے یا نہ مانے اس سے میری صحت پہ کیا اثر پڑے گا۔اگر مان لے تو اسمیں اس کا اپنا ہی بھلا ہے۔

میں نے ایک دھاگے میں حور کے متعلق بات کی۔تو بعض اراکین نے عورت کے متعلق بحث کی کہ مرد کو تو جنت میں حوریں ملیں گی تو عورت کی کیا ملےگا؟
تو اس سلسلے میں ایک فتوی ملاحظہ فرمائيں۔تا کہ غلط فہمی کا ازالہ ہوسکے۔
post-290-1170780503.gif
1۔ براہ کرم فتاوٰی کے لئے احادیث کے حوالہ جات میں مطبوعہ کوئٹہ کی بجائے کسی مستند حدیث کی کتاب کا حوالہ دیا جائے
2۔ عربی لفظ کے ترجمہ کے لیے فیروز اللغات کی بجائے کسی حقیقی عربی لغت کا حوالہ دینا بہتر رہے گا
3۔ ایک چیز کے فتوٰی کے سلسلے میں‌تین تین آراء کو نقل کرنا میرا خیال ہے کہ صرف الجھن پیدا کرتا ہے
1.التذکرہ امام قرطبی علیہ الرحمہ کی کتاب ہے۔
(مطبوعہ کوئٹہ سے صفحہ نمبر دیکھنے میں آسانی رہے گی)
اس کتاب سے حدیث کا حوالہ دیکھا جا سکتا ہے۔
2۔فیروز اللغات والوں نے بھی عربی لفظ ہی کا ترجمہ کیا ہے۔
3۔اور ہمارا مسئلہ تو حل ہوگيا نا! ایک عورت جنت میں ایک ہی مرد کے نکاح میں ہوگی نا کہ ایک سے زائد(امام کے قول کو بھی لیا جائے)
اگر ایک عورت کو زائد مرد ملنے ہوتے تو یہ سوال پوچھنے کا پھر مقصد ہی کیا؟ کہ ایک سے زیادہ شوہروں والی عورت کس شوہر کے پاس ہوگی؟
پتا چلا زائد شوہروں والی بھی ایک ہی شوہر کے پاس ہوگی۔
بقیہ بحث کرنی ہے تو کرتے جائيں۔۔۔ لسی ۔۔۔ اور پانی ڈال لو ۔۔اور لسی۔۔۔ بڑھتی ہی جائے گی۔
اللہ تعالی ہمیں قبول حق کی توفیق عطا فرمائے۔
 
پاکستانی

محفلین
جنت میں پہنچنے والے سبھی جنتی ہوتے ہیں۔
کسی جنتی مرد کو جنتی حور ملے یا اس کی اپنی بیوی
کسی عورت کو جنتی مرد ملے یا اس کا خاوند

اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟

جنت میں پہنچنے پر ایک جنتی مرد اللہ تعالٰی سے اپنی بیوی کی تمنا کر سکتا ہے، اور اسی طرح ایک جنتی عورت جنت میں اپنے شوہر کی تمنا کر سکتی ہے۔

میرا خیال ہے ہمیں یہ باعث یہی سمیت دینی چاہیے، یہ نہ ہو کہ اسی باعث کو لے کر ہم جنت میں پہنچ جائیں اور پھر وہاں دنگے فساد شروع ہو جائیں کہ مجھے فلاں نہیں فلاں حور چاہیے،
اوہ یہ والی نہیں وہ والی جو اس کے پاس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

میرے خیال سے اس وقت ہمیں صرف جنت میں جانے کی فکر کرنی چاہیے باقی کا معاملہ اللہ اور اس کے رسول پر چھوڑ دینا چاہیے۔

کیا خیال ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
میرے خیال سے اس وقت ہمیں صرف جنت میں جانے کی فکر کرنی چاہیے باقی کا معاملہ اللہ اور اس کے رسول پر چھوڑ دینا چاہیے۔

کیا خیال ہے؟
بالکل درست کہا پاکستانی بھئی

رضا:

براہ کرم جب تک ممبران کی کوئی معقول تعداد آپ سے کوئی فتوٰی نہ طلب کرے، براہ کرم فتوٰی کو اس طرح‌ پوسٹ کرکے خوامخواہ کی بحث نہ شروع کیجئے گا (کیونکہ اس سے الجھنیں بڑھتی ہیں)
 
دوست

محفلین
بس ہماری ایک فطرت بن چکی ہے کہ ایک بات کو پکڑ لیا تو پھر چھوڑنا نہیں۔
اوپر سے فتوے بازیاں۔
ہزار سال گزر گئے یہ خو بو نہ جاسکی فتوے ہی ہمیں یہاں لے آئے۔
ہر بات پر نیا فتوٰی۔ اور جتنے منہ اتنے فتوے۔
:roll:
 
پاکستانی

محفلین
دوست نے کہا:
بس ہماری ایک فطرت بن چکی ہے کہ ایک بات کو پکڑ لیا تو پھر چھوڑنا نہیں۔
اوپر سے فتوے بازیاں۔
ہزار سال گزر گئے یہ خو بو نہ جاسکی فتوے ہی ہمیں یہاں لے آئے۔
ہر بات پر نیا فتوٰی۔ اور جتنے منہ اتنے فتوے۔
:roll:
بالکل صحیح کہا شاکر بھائی آپ نے ایسا لگتا ہے جیسے فتوے کی مشینیں لگی ہوئی ہیں۔
سونا کیسے ہے ؟ یہ لو فتوی
اٹھنا کیسے ہے؟ یہ لو فتوی

اللہ کے بندو دین اسلام کو بہت آسان بنایا گیا ہے اسے مشکل بنانے میں کاہے کے لئے لگے ہو؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
رضا، آپ نے میری گزراش کے باوجود یہ فتوی پوسٹ کرنا ضروری سمجھا۔ آپ نے اپنی دانست میں شاید کسی کی اصلاح چاہی ہوگی۔ میں آپ سے پھر درخواست کروں گا کہ دارلافتاء کو دوبارہ تکلیف نہ دیں۔ میں اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top