مبارکباد حمیرا عدنان بہن کا محفل پر ایک سال مکمل

یاز

محفلین
مابدولت اپنی بہن حمیرا عدنان کوپرخلوص اور دعاؤں بھری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خوش رہیں۔آبادرہیں۔:):)
السلام علیکم یا رفیقِ فورمِ دیرینہ
بندہء ناچیز مبارک بادوں سے مزین اس لڑی میں مزید دخل در نامعقولات کی گستاخی ہرگز نہ کرتا، لیکن مابدولت کی اردوئے معلی کو مائل بہ ضعف دیکھ کر تامل نہ ہو سکا۔ ہم سراپائے استفسار ہیں کہ کیا وقت کی کمیابی آڑے آئی یا دشمنوں کی طبیعت ناساز ہے جو ہم مابدولت کی المشہور مسجع و مرقع و مقفعٰ اردودانی سے حظ اٹھانے سے تشنہء کام رہے۔
 
بلاشبہ مابدولت اپنے تئیں عزیزبرادرم یاز کے ان جانفزااحساسات کی قدرومنزلت سے بخوبی آگاہ ہیں اور دو سطور پر مشتمل اس پرازرفاقت مراسلے پرشادوکام ہونے کو اپنے لئے باعث افتخارگردانتے ہیں۔اس دلپذیر(حسب روایت برادرم یاز)مراسلے میں مابدولت کے حوالے سے تین قیاسات موہوم کا ذکرملتا ہے،تاہم ان میں سے دوتو خارج ازبحث ہیں ،چونکہ بعیدازقیاس ہیں!ہاہاہا۔اس قہقہے کو خندۂ استہزاسے ہرگزتعبیرنہ کیا جائے وگرنہ مابدولت کے قلب اختلاج زدہ کوقلق ناحق لاحق ہونے کا اندیشۂ جانکاہ ہے۔قیاس سوم ،یعنی وقت کی کمیابی،ہی مابدولت کی ایسے محبان کی صحبت سےجومابدولت اوران کی کوتاہ قامت اردو کی کمی محسوس کرکے مابدولت کو حوصلوں سے بہرہ مندفرماتے ہیں، دوری کا سبب ناگزیررہی ہے۔تاہم مابدولت برادرعزیزیازکاتہہ دل سے شکریہ ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت کرنے کے ہرگزروادارنہیں ہیں۔:):)
 
Top