حمد باری تعالی۔ اللہ میرے اللہ اللہ میرے اللہ

اللہ میرے اللہ اللہ میرے اللہ
اللہ میرے اللہ اللہ میرے اللہ

یا الہی رحم کر لکھ دے میری تقدیر میں
روضہ خیرالبشر لکھ دے میری تقدیر میں

اللہ میرے اللہ اللہ میرے اللہ

جتنے بھی ایام اب باقی ہے میری زیست کے
ہو مدینے میں بسر لکھ دے میری تقدیر میں

اللہ میرے اللہ اللہ میرے اللہ

اے میرے رب شہر مکہ سے مدینے کی طرف
آنا جانا عمر بھر لکھ دے میری تقدیر میں

اللہ میرے اللہ اللہ میرے اللہ

گزرے دن مکہ میں شب گزرے مدینے پاک میں
روشنی کا یہ سفر لکھ دے میری تقدیر میں

اللہ میرے اللہ اللہ میرے اللہ

یہ صدا ہے روز و شب قلب علیم زار کی
پھر مدینے کا سفر لکھ دے میری تقدیر میں

عمران شیخ عطاری۔
 
Top