حلوہ ، مٹھاس، پڈنگ اور مٹھائیاں

توقیر

محفلین
<table cellspacing="0" cellpadding="4" border="1" width="85%"> <tr><td rowspan="2" colspan="2">
logo_phpbb.gif
</td> <td colspan="9">
اردو محفل باورچی خانہ​
</td> <td colspan="2"> کچن کارنر </td> </tr> <tr> <td width="10%">گوشت </td> <td width="10%">مرغی </td> <td width="10%">مچھلی
</td> <td width="10%"> قیمہ </td> <td width="10%"> سبزیاں </td> <td width="10%"> چاول
</td> <td width="10%">
دالیں
</td> <td width="10%"> مشروبات </td> <td width="10%"> مٹھاس اور مٹھائیاں </td> <td width="10%">
مصالحے </td> <td width="10%"> مختلف چیزیں<td></tr> </table>
 

توقیر

محفلین
.<table cellspacing="0" cellpadding="4" border="1" width="85%">
<tr>
فرینچ فروٹ ٹارٹ
ٹارٹ کرسٹ
اجزا
½2 کپ آٹا
ایک تھائ کپ شکر
¼ چائے کی چمچی نمک
1 کپ ٹھنڈا مکھن
1 انڈا
1 چائے کی چمچی ونیلا اکسٹریکٹ

ایک mixer والے پیالہ میں آٹا، شکر، اور نمک ملا لیجئے ۔ اب اس میں مکھن ڈال دٰیں اور ہلکی رفتار پر ان سب کو اس طرح ملایں کہ یہ coarse oatmeal کی طرح ہو جائے۔
ایک چھوٹے پیالہ میں انڈا اور ونیلا اکسٹریکٹ کو پھیٹ لیں اور اب اس کوآٹے کے بنایے ہوے مِکسچر میں ڈال دیں ۔اس کواُس وقت تک ملایں جب تک اسکا آٹا نہ بن جائے۔ اس سے آپ دوگول موٹی روٹی بنا لیں ۔ ان کو آپ پانچ منٹ کیلئے ایک طرف رکھ دیں۔
اس وقفہ گزرنے کے بعد بیلن سےان روٹیوں کو ¼ انچ موٹ بنالیں۔ انکیگولائ tart pan سے دو انچ بڑی ہوئ چاہیے۔ اب اس روٹی کو آہستگی سے tart pan میں بیٹھا دیں اور اپنے ہاتھوں سے tart pan میں جما دیں ۔ اس پر المونیم فویل لگادیں اور اس پر وزن دینے کیلئے bean یا rice کی طرح کی چیز سے بھرکر ریفریجریٹرمیںایک گھنٹے کئے لیے رکھ دیں۔
tart pan کو oven میں 375 ڈگری فارین ہایٹ 20 منٹ تک المونیم فویل اور وزن کے ساتھ bake کریں۔ اب اس کو oven سے نکال کر المونیم فویل اور وزن کوہٹا دیں دوبارہ oven میں پکاتے رہیں جب تک یہ crust کناروں پر بھوری ہو جائے اور درمیاں میں گیلی نظر نہیں آے۔اس crust کو 8 سے 10 منٹ اور پکائیں۔ چھوٹے tarts کے لیے وزن رکھنے کی ضروت نہیں ہوتی اور انکو سائز کے لحاظ سے صرف 15 یا 20 منٹ لگتے ہیں۔


پیسٹری کریم بنانے کی ترکیب
2 کپ دودھ
6 انڈوں کی ذردی
½ کپ شکر
¼ کپ کورن اسٹارچ
آٹھواں حصہ چائے کی چمچی نمک
1 چائے کی چمچی ونیلا اکسٹریکٹ

دودھ کو ایک درمیانی دیگچی میں گرم کریں کہ اس میں چھوٹے بلبلے نظر آنے لگیں ۔
اس دورن ایک درمیانی سائز کے پیالہ میں شکر اور انڈے کو اتنا پھیٹنیں کہ شکر اور ذردی ہلکی پیلی ہو جائے۔اب اس میں کورن اسٹارچ اور نمک ملا کر پھیٹنیں ۔ تمام دودھ ایک ساتھ نہ ڈالیں اوراس میں اب دودھ ادھا ادھا کپ کرکےڈالیں اور ساتھ ساتھ ملاتے بھی رہیں۔
اب اس مِکسچر کو دیگچی ڈال کردرمیانی آنچ پرملاتے ہوئےاس وقت تک پکائیں جب تک کے یہ گاڑا نہ ہوجائے۔ اب چولھے سے اتار کر ایک پیالہ میں انڈیل دیں۔ اس میں ونیلا اکسٹریکٹ ڈال کر پھیٹنیں۔ اس پیالہ کا منہ Plastic wrap سےاس طرح coverکریں کہ پلاسٹک ریپ اس مِکسچرکوچھوے ہوئے ہو۔ اس کوایک گھنٹہ ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ استعمال کرنے سے پہلے اس کو پھر سے پھیٹ لیں تاکہ یہ ملائم ہوجائے۔
بنائ ہوئ کرسٹ والے tart pan کواس کریم سے بھردیں۔ دو کپ کریم 9 انچ ٹارٹ کے لیے کافی ہے ۔ اس ٹارٹ کوآپ اب اپنی پسند کے Fruits اوپر کی تصویر کی طرح سے سجاسکتے ہیں۔

.
 

توقیر

محفلین
<table cellspacing="0" cellpadding="4" border="1" width="85%"> <tr><td rowspan="2" colspan="2">
logo_phpbb.gif
</td> <td colspan="9">
اردو محفل باورچی خانہ​
</td> <td colspan="2"> کچن کارنر </td> </tr> <tr> <td width="10%">گوشت </td> <td width="10%">مرغی </td> <td width="10%">مچھلی
</td> <td width="10%"> قیمہ </td> <td width="10%"> سبزیاں </td> <td width="10%"> چاول
</td> <td width="10%">
دالیں
</td> <td width="10%"> مشروبات </td> <td width="10%"> مٹھاس اور مٹھائیاں </td> <td width="10%">
مصالحے </td> <td width="10%"> مختلف چیزیں<td></tr> </table>
 

توقیر

محفلین
.
فلپین کا فلان ( کسٹرڈ)​

کارامل (Caramel)
اجزاء
ایک کپ شکر
تین چوتھائ کپ پانی

درمیانی دیگچی میں شکراور پانی ڈال دیں۔اوراس کودرمیانی آنچ پرپکائیں اس وقت تک پکائیں کی شکرگھل جائے۔ اور مکسچر سنہرا ہوجائے۔ اسکو کارمالائز کرنا کہتے ہیں خیال رکھیں کہ یہ جلے نہیں۔ لہذا ایک ادھ دفعہ اس کو چمچہ سے چلادیں۔
اب اس کارامل کو ایک ایسے ایک برتن میں منتقل کردیں جو اتنا بڑا ہو کہ اپ سارا کسٹرڈ اس میں ڈال سکیں ۔ برتن کو اسطرح ہلائیں کہ برتن کی سطح پر کارامل کی ایک پتلی تہہ بیٹھ جائے۔ جتنا زیادہ کارامل ڈالیں گے اتنا زیادہ فلان میٹھا ہوگا۔
اب ایک ایسی بڑی ٹرے ( جو اون میں رکھی جا سکے) میں کارامل لگا ہوا برتن رکھ دیں اس ٹرے کو اتنے پانی سے بھر لیں کہ یہ برتن کی آدھی اونچائ تک آجائے۔

کسٹرڈ (custurd)
اجزاء
آٹھ عدد انڈوں کی ذردی
دو ایواپریٹڈ دودہ کے کین ( بارہ اُنس)
ایک بڑا چمچہ ونیلا کا اکسٹریکٹ

ایک بڑے پیالے میں ایک تمام اجزا کو آہستہ آہستہ ملائیں تاکہ بلبلے یا چھاگ نہ بنیں - اب اس ظرح ملاتے ہوئے اس مِکسچر کو کارامل والے برتن میں ڈال دیں جو کہ پانی سے بھرئ ٹرے میں رکھا ہے۔


طریقہ

پہلے اوون کو ٢٧٥ ڈگری فارن ہائٹ تک گرم کرلیں اس کے بعد احتیاط سے اس ٹرے کو اوون میں رکھ دیں - اب اسے ایک گھنٹہ اسی ٹیمپریچر پر پکائیں پھراوون ٹیمپریچر ٣٢٥ ڈگری فارن ہائٹ کردیں اور٣٠ سے ٤٥ منٹ اور پکائیں کریں یہاں تک کہ مِکسچر ملائم نہ رہے۔اوون سے نکال کر اسے ٹھنڈا ہو نے دیں۔ ٹرے کی اب ضرورت نہیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ریفریجیٹر میں رکھ دیں ۔کھانے کے وقت اس کوایک بڑی پلیٹ پر اُلٹا کرلیں - اس طرح کارامل والی طرف اوپر آجائےگی.
.
 

توقیر

محفلین
<table cellspacing="0" cellpadding="4" border="1" width="85%"> <tr><td rowspan="2" colspan="2">
logo_phpbb.gif
</td> <td colspan="9">
اردو محفل باورچی خانہ​
</td> <td colspan="2"> کچن کارنر </td> </tr> <tr> <td width="10%">گوشت </td> <td width="10%">مرغی </td> <td width="10%">مچھلی
</td> <td width="10%"> قیمہ </td> <td width="10%"> سبزیاں </td> <td width="10%"> چاول
</td> <td width="10%">
دالیں
</td> <td width="10%"> مشروبات </td> <td width="10%"> مٹھاس اور مٹھائیاں </td> <td width="10%">
مصالحے </td> <td width="10%"> مختلف چیزیں<td></tr> </table>
 

توقیر

محفلین
آڑو اور رس بھری کھیکری

.
آڑو اور رس بھری کھیکری

4 سے 5 لوگوں کے لیے

پکے ہوئے آڑو جو نرم نہ ہو، چارسے پانچ پاونڈ ( دس سے بارہ )
ایک نارنگی کے چھلکے(orange zest)
دانہ دار شکر ¼1 کپ
براؤن شکر ایک کپ
(all purpose flour) گہیوں کا آٹا ½1 کپ
رس بھری آدھا پنٹ
نمک ¼ چمچہ
اوٹ مِیل (oat-meal) ایک کپ
مکھن ( بغیر نمک کا ) ٹکڑوں میں کٹا ہوا

پکانے کا طریقہ

اوون کو350ºF پری ہیٹ کرلیں 10 x 15 x 2½ بیضوی بیکنگ ڈش کے اندر کی سطح پر مکھن لگا دئیں۔ آڑوں کوابلتے ہوئے پانی میں 30 سیکنڈ کے لیے رکھ کر ان کو ٹھنڈے پانی میں رکھ دئیں۔ اب ان کو چھیل کرموٹا مثلثی کاٹ کرایک بڑے پیالہ میں رکھ دئیں۔ان پر نارنگی کے چھلکے، ¼ کپ دانہ دار شکر، ½ کپ براؤن شکراورآٹا دو کھانے کے بڑے چمچے برابر ڈال کر پیالہ کو ہلائیں۔ اب اس میں رس بھری ڈال دئیں۔ اس آمیزے کو5 منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دئیں۔اگر5 منٹ کے بعداس میں اب بھی کچھ پانی موجود ہے توایک چمچےآٹا اور ڈال دئیں۔ اب اس آمیزے کوبیضوی بیکنگ ڈش میں اُلٹ دئیں۔اور آمیزے کی اُوپری سطح کوہموار کردئیں۔

½1 کپ آٹا، ایک کپ دانہ دار شکر، ½ کپ براؤن شکر، نمک، اوٹ مِیل اور ٹکڑے کیا ہوا مکھن مِکسر کے پیالہ میں ڈال دئیں ۔ ایسے الیکڑک مِکسر (جس میں پیڈل کا اٹیچمنٹ ہو) کی مدد سے ہلکی رفتار پراتنا ملائیں کہ مکھن کے ٹکڑوں کا سائز چنوں کے برابر ہوجائےاور آمیزہ چورا چورا ہوجائے۔

اس نئے آمیزے کو آپ بیضوی بیکنگ ڈش کے آمیزے کےاوپرڈال کرہموار کردئیں۔ بیضوی بیکنگ ڈش کو 350ºF پری ہیٹ اوون میں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دئیں۔لیکن پکنے کے دوران اس پر نگاہ رکھیں تاکہ یہ جل نہ جائے ۔ جب اوپری سطح سنہری اور پپڑی ہوجائے اور رس میں بلبلے اٹھنے لگیں تواوون سے نکال لیں۔ اور فوراً ہی مہمانوں کو پیش کریں۔ اگراس کو بعد میں کھاناہے تو رفریجریٹر میں رکھ دیں۔ جب کھاناہوتو رفریجریٹرسے نکال کر 350ºF اوون میں 20 یا 30 منٹ تک گرم کرلیں

.
 

زیک

مسافر
اچھی تراکیب ہیں۔ فروٹ میں میں raspberries اور strawberries تجویز کروں گا ٹارٹ کے لئے۔
 
Top