حلقہء یاراں

دشت ِ خوں رنگ سہی حلقہ ء یاراں درویش
عشق کو آگ کے دریا میں اتر جانے دو
مقتل ِ عصر پہ منصور بلاتا ہے تجھے
،، خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو،،
 

مغزل

محفلین
کیا کہنے قبلہ واہ بہت عمدہ ۔ اور مصرع پر گرہ بھی کیا خوب لگی ہے واہ ۔۔ سبحان اللہ۔۔
مالک و مولٰی دائمی برکت و فلاح سے ہمکنار فرمائے ۔ آمین۔
علی جبریل برنی کا شعر آپ کی نذر:
میں اکیلا ہوں تم آجاؤ تو دو ہوجائیں
ایک آواز بلاتی ہے بیاباں کی طرف
 

مغزل

محفلین
جزاک اللہ سعود بھائی ، سارا بہن ۔ گڑیا اپنا کلام تو ہمیں دستیابی کی صورت میں بہم کیجیے ۔۔
 
Top