حسن

حسن کیا ہے ؟ جبکہ دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والے لوگوں کے نزدیک میعار حسن الگ ہے۔ کسی مصری سے پوچھو کہ حسن کیا ہے تو وہ کہے گا گول چہرہ، سرخ رنگت، ابھرے ہوئے رخسار، لمبی آنکھیں۔ اور اگر کسی افریقی سے پوچھو تو وہ کہے گا کہ درمیانہ چہرہ، سیاہ رنگ، موٹے موٹے ہونٹ۔ اور اگر فرنگی سے یہی سوال کرو تو وہ جواب دیگا کہ سفید رنگ، موٹا چہرہ، باریک ہونٹ، تو اب کہیں کہ حسن کیا ہے ؟۔ نظریات میں کتنا تضاد ہے۔ کسی کی نظر میں وہ بہت حسین ہے جو دوسروں کی نگاہ میں نہایت بد صورت۔
 
فاخر رضا

محفلین

شکل کے علاوہ بھی کچھ دکھائی دیتا ہے یا نہیں
 
بافقیہ

محفلین
حُسن کسی رنگ، ادا، فریب اور جسمانی ساخت کا محتاج نہیں۔ حسن تو غیر ارادی کشش کا نام ہے۔ اور ہر ایک کی وجہ کشش مختلف ہے۔ یقیناً ہر ایک کا معیار حسن بھی جدا ٹھہرا۔
 
محترم محفلین!
موضوع حسن کا انتخاب محفلین کی اس بارے رائے جاننے کے لیے تھا۔ جن دو محفلین نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ان کا مشکور ہوں۔ اس بارے اپنے خیال کو ایک نئی لڑی ۔فلسفہ حسن ۔میں بیان کر نے جا رہا ہوں۔ اس پر دوسروں کی رائے کا منتظر رہوں گا۔ شکریہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
حسن کیا ہے ؟ جبکہ دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والے لوگوں کے نزدیک میعار حسن الگ ہے۔ کسی مصری سے پوچھو کہ حسن کیا ہے تو وہ کہے گا گول چہرہ، سرخ رنگت، ابھرے ہوئے رخسار، لمبی آنکھیں۔ اور اگر کسی افریقی سے پوچھو تو وہ کہے گا کہ درمیانہ چہرہ، سیاہ رنگ، موٹے موٹے ہونٹ۔ اور اگر فرنگی سے یہی سوال کرو تو وہ جواب دیگا کہ سفید رنگ، موٹا چہرہ، باریک ہونٹ، تو اب کہیں کہ حسن کیا ہے ؟۔ نظریات میں کتنا تضاد ہے۔ کسی کی نظر میں وہ بہت حسین ہے جو دوسروں کی نگاہ میں نہایت بد صورت۔
خدا خیر کرے پہلا مراسلہ اتنا حسن پرور ۔۔۔
اس ابتدا کی انتہا کیا ہوگی ؟
 
سیما علی

لائبریرین
حُسن کسی رنگ، ادا، فریب اور جسمانی ساخت کا محتاج نہیں۔ حسن تو غیر ارادی کشش کا نام ہے۔ اور ہر ایک کی وجہ کشش مختلف ہے۔ یقیناً ہر ایک کا معیار حسن بھی جدا ٹھہرا۔
بلکل صحیح فرمایا آپ نے
حسن اصل غیر ارادی کشش ہی کا نام ہے اورُ ہر قطعہ میں وجہ کشش جدا ہے لیلی کے کالا ہونے سے مجنوں کی محبت میں تو کو ئُ فرق نہی ہوا :shameonyou::shameonyou:
 
Top