حسب حال کے بعد آفتابیاں

نبیل

تکنیکی معاون
آج روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر آفتاب اقبال کا کالم نظر آیا جس سے ان کی جنگ گروپ میں آمد کا علم ہوا۔ انہوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ وہ جیو ٹی وی سے ایک نیا پروگرام شروع کرنے والے ہیں۔ اپنے آج کے کالم میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایک رقص و سرود کی محفل سے پیپلز پارٹی کے کچھ سینیٹر قابل اعتراض حالت میں پولیس نے پکڑ لیے جبکہ ایک سینیٹر پانی کے پائپ کے ذریعے اتر کر فرار ہو گیا۔ ربط
 

طالوت

محفلین
ہمارے “لیڈران“ بھاگنے کے ہمیشہ سے ماہر ہیں ۔ لندن ہو ، جدہ یا دبئی ۔ اب تو “ثقافتی“ محفلوں سے بھی ۔ اس سینیٹر کو تو اولمپکس میں بھیجنا چاہییے ، شاید کوئی تمغہ ہی لے آئے ۔
وسلام
 
Top