حرام اجزا پرمشتمل کورونا ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقرار

جاسم محمد

محفلین
حرام اجزا پرمشتمل کورونا ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقرار
ویب ڈیسک جمعرات 24 دسمبر 2020

2121329-corona-1608787038-273-640x480.jpg

کورونا وبا کے لیے تیار ہونے والی مختلف ویکسینز لوگوں کے تحفظ کے لیے ہے، فتویٰ کونسل: فوٹو: فائل


دبئی: اماراتی فتوی کونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقراردے دیا۔

متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حرام اجزاء پرمشتمل ویکسینزکے استعمال کی اسلام میں ممانعت ہے لیکن اگروبا کے خلاف کوئی متبادل موجود نہ ہو تو پھرایسی ویکسین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دیگرممالک کی طرح اب متحدہ عرب امارت میں بھی شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فتوی کونسل نے کہا کہ کووِڈ-19 ایک وبائی مرض ہے اوریہ ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے، اس سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کوخطرہ ہے اوراس غرض سے وبائی امراض کے وقت ایسی ادویہ کا استعمال جائزہے تاکہ کسی بھی ایک متاثرہ شخص سے پورا معاشرہ ہی دوچار نہ ہوجائے۔

دوسری جانب امریکا کی دوا ساز کمپنیوں نے تیار کردی کورونا ویکسینز میں سؤر کے گوشت سے بنی مصنوعات کو شامل کرنکے بیان کو مسترد کردیا ہے۔
 
Top