حالیہ مراسلات کی سلائیڈز کی تجویز

خواجہ طلحہ

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ حالیہ مراسلات کی سلائیڈ فورم کی ٹیب بار سے نیچے چل سکے۔
ایک تو یہ چلتی سلائیڈ بار بذات خود ہی تازہ ترین مراسلات سے آگاہ کردیتی ہے ،دوسرا فورم میں دو ٹیب بارز الجھن سی پیدا کرتی ہیں۔ کیونکہ بہت سے ٹیب ملتے جلتے سے ہیں، مثلا تازہ ترین، نئے پیغامات اور حالیہ پیغامات۔ اور اسی طرح یوزر کنٹرول پینل،آپ کا پروفائل اور ذاتی پیغامات۔
اگر ان ٹیبس کو کسی ایک میں مدغم کردیا جائے تو ایک تو ٹبیز کم ہوجائیں گے دوسرا، سلائیڈ بار کی جگہ بن جائے گی۔
 
عموماً پہلے سے تیار شدہ تھیمز میں اس قدر کسٹمائزیشن کی گنجائش نہیں ہوتی۔ اور زیادہ چھیڑنے پر چیزیں بریک ہو جاتی ہیں۔ ویسے فورم انڈیکس پیج پر سائڈ بار میں تازہ ترین پیغامات موجود ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ، آپ کی تجویز کا شکریہ۔ دراصل ذاتی طور پر میں کبھی اس طرح کے سلائیڈنگ ٹکر کو پسند نہیں کرتا، اسی لیے اسے شامل کرنے کی جانب توجہ بھی نہیں دی۔ ٹیبز کو ری ارینج کرنے کے بارے میں آپ کی تجویز قابل غور ہے۔
 
Top