جی میل کا یہ فیچر آپ کو معلوم ہے؟

تاہم اگر آپ گوگل کی میل سروس جی میل استعمال کرتے ہیں تو یہ ڈاٹ اس میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔

جی ہاں گوگل نے جی میل کو دیگر ای میل سروسز سے مختلف رکھنے کے لیے یا نمایاں کرنے کے لیے اس کے آغاز سے ہی کچھ الگ کام کیا تھا۔

اس کے لیے جی میل میں صارفین کے ای میل ایڈریسز میں موجود ڈاٹس کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گوگل کے ہیلپ فورم میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا ای میل ایڈریس hom.er.j.sim.ps.on@gmail.com تو ضروری نہیں کہ دوست یا واقف کار اس میں موجود تمام ڈاٹس ڈالیں بلکہ homerjsimpson@gmail.com ڈال کر بھی ای میل کی جاسکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر جی میل میں نیا نہیں بلکہ برسوں سے موجود ہے مگر لاتعداد افراد کو اس کا علم ہی نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جی میل استعمال کرنے والے افراد اپنے دوستوں یا دیگر افراد کو جی میل ایڈریس بتاتے ہوئے اس میں ڈاٹ کا ذکر لازمی طور پر کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ایسا نہ کرنے پر ای میل کہیں اور نہ پہنچ جائے۔

اور اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دیگر کمپنیوں کی سروسز جیسے مائیکروسافٹ، یاہو میل، ایپل آئی کلاﺅڈ میں یہ ڈاٹ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

یعنی ان سروسز میں اگر آپ نے ای میل ایڈریس میں ڈاٹ نہ ڈالا تو ای میل جا نہیں سکے گی تاہم جی میل میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

اور ہاں جی میل میں آپ اگر اپنے ای میل ایڈریس میں + کا اضافہ کرلیں جیسے dawn+news@gmail.com تو آپ اسے غیرضروری ای میلز کو فلٹر کرنے کے لیے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اس کے لیے آپ کسی مارکیٹنگ ویب سائٹ پر اپنا ای میل ایڈریس دیتے ہوئے یہ تبدیلی کریںتو یہ متبادل ای میل ایڈریس کا کام کرے گا اور ہاں اس کی ای میلز آپ کے اکاﺅنٹ پر ہی موصول ہوگی اور آپ کو اندازہ ہوگا کہ کمپنیاں کس طرح آپ کے ای میل اکاﺅنٹ کا ڈیٹا آگے بھیجتی ہیں
ماخذ
 
اس فیچر کا بہت فائدہ اٹھایا ہے میں نے۔
کسی بھی ویب سائٹ پر متبادل اکاؤنٹ بنانے کے لیے پہلے ایک حرف کے بعد ڈاٹ ڈالیں۔ اگلے اکاؤنٹ کے لیے دوسرے کے بعد ڈال دیں۔ علی ہذالقیاس۔ عام طور پر ویب سائٹس انھیں مختلف ای میل ایڈریسز سمجھتی ہیں۔
+ کا اضافہ بھی معنیٰ خیز ہے۔ سپیمنگ سے بچنے کے لیے نہایت مفید قاعدہ ہے۔ مگر عرصہ ہوا میں گوگل کا بزنس ایپس اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں یہ ہے کہ آپ چاہے کچھ بھی لکھ کر @raheelfarooq.com لکھ دیں تو ای میل ایک ہی اکاؤنٹ میں ری ڈائریکٹ کی جا سکتی ہے۔
میں چول ویب سائٹس پر spam@raheelfarooq.com لکھ کر رجسٹر ہوتا ہوں! :ROFLMAO:
 
ویسے یہ فیچر کافی پرانا ہے میں نے بھی اس فیچر سے کافی فوائد حاصل کئے ہیں
 
محمد امین

لائبریرین
مثال کے طور پر ایک بندے کا ایڈریس ہے banda.banda اور دوسرے کا ہے bandabanda... تو ڈوٹ نہ ڈالنے کی صورت میں تو میل دوسرے کو چلی جانی چاہیے۔۔۔
 
حسیب

محفلین
مثال کے طور پر ایک بندے کا ایڈریس ہے banda.banda اور دوسرے کا ہے bandabanda... تو ڈوٹ نہ ڈالنے کی صورت میں تو میل دوسرے کو چلی جانی چاہیے۔۔۔
جی میل میں ایسے دو ایڈریس بننے ممکن ہی نہیں. کیونکہ جی میل کے مطابق یہ قیک ہی ایڈریس ہے
 
تجمل حسین

محفلین
میرا خیال ہے ایسا نہیں ہے
معذرت۔ لیکن آپ کا خیال غلط ہے۔ جی میل میں آپ ڈاٹ لگائیں یا نہ لگائیں برابر ہے۔ اگر یقین نہیں تو ڈاٹ کے ساتھ اور ڈاٹ کے بغیر اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کردیکھیے۔۔۔ :)
جی میل کا نوٹ
کوڈ:
Someone already has that username. Note that we ignore periods and capitalization in usernames. Try another?
 
یہ تو کافی پرانا فیچر ہے یا حیرت بہت سے محفلیں اس بارے میں نہیں جانتے
ویسے اتنی حیرت کی بات بھی نہیں ہے، ایسے لوگ بھی ہیں، جنہوں نے ساری زندگی ایک ای میل ایڈریس پر گزاری ہے اور بہت زیادہ ای میل کرتے بھی نہیں ہیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
اس کے علاوہ ایک اور فیچر بھی ہے جو اکثر لوگوں کے علم میں نہیں۔ gmail.com کا ایک alias اور ہے یعنی googlemail.com۔ آپ کا ای میل ایڈریس جو بھی ہے @ کے بعد gmail.com لکھیں یا googlemail.com دونوں آپ ہی کے ای میل ایڈریسز ہیں۔
مثلاً یہ تمام ایک ہی ای میل ایڈریس کی مختلف شکلیں ہیں:
myemail@gmail.com
my.email@gmail.com
my.e.mail@gmail.com
MyEmail@gmail.com
myemail@googlemail.com
my.email@googlemail.com
my.e.mail@googlemail.com
MyEmail@googlemail.com
 
محمد امین

لائبریرین
معذرت۔ لیکن آپ کا خیال غلط ہے۔ جی میل میں آپ ڈاٹ لگائیں یا نہ لگائیں برابر ہے۔ اگر یقین نہیں تو ڈاٹ کے ساتھ اور ڈاٹ کے بغیر اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کردیکھیے۔۔۔ :)
جی میل کا نوٹ
کوڈ:
Someone already has that username. Note that we ignore periods and capitalization in usernames. Try another?

اوہ۔۔۔ بہت شکریہ ۔۔۔ اور حسیب سے معذرت۔۔۔
 
آدم کا بیٹا

محفلین
مفید اور معلوماتی۔ :)
لیکن "+" کا غیر ضروری ای میلز کو فلٹر کرنے کے استعمال کی کچھ خاص سمجھ نہیں آئی۔
اور ہاں جی میل میں آپ اگر اپنے ای میل ایڈریس میں + کا اضافہ کرلیں جیسے dawn+news@gmail.com تو آپ اسے غیرضروری ای میلز کو فلٹر کرنے کے لیے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اس کے لیے آپ کسی مارکیٹنگ ویب سائٹ پر اپنا ای میل ایڈریس دیتے ہوئے یہ تبدیلی کریںتو یہ متبادل ای میل ایڈریس کا کام کرے گا اور ہاں اس کی
 
Top