1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

جیتے جی میرے ہر اک مجھ پہ ہی تنقید کرے --- مرتضیٰ برلاس

سین خے نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 21, 2019

  1. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,851
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جیتے جی میرے ہر اک مجھ پہ ہی تنقید کرے

    جیتے جی میرے ہر اک مجھ پہ ہی تنقید کرے
    اور مر جاؤں تو دنیا مری تقلید کرے

    میں تو کہتا ہوں کہ تم ابر کرم ہو لیکن
    کاش صحرا مرے الفاظ کی تائید کرے

    جب ہر اک بات نہاں تشنۂ تکمیل رہے
    پھر کرے کوئی تو کیا جرأت تمہید کرے

    پہلے ہر شخص گریبان میں اپنے جھانکے
    پھر بصد شوق کسی اور پہ تنقید کرے

    میں سمجھتا ہوں کہ مجھ سا کوئی مغموم نہیں
    حال ہر شخص کا لیکن مری تردید کرے

    میں ہی اب زہر پئے لیتا ہوں سچ کی خاطر
    کوئی تو سنت سقراط کی تجدید کرے

    وہ مری جرأت پرواز کو کیا سمجھے گا
    جو فضاؤں کو محیط‌‌ مہ و خورشید کرے

    مرتضیٰ برلاس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    856
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر