جہاں میں ہر جگہ بھٹکا ۔۔۔۔ برائے تنقید و اصلاح

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

امید ہے تمام احباب خیر سےہونگے
آج پھر حاضر ہوا ہوں اساتذہ اور احباب کو زحمت دینے کے لئے
آپ تمام کے قیمتی الفاظ خاکسار کے لئے روشنی ہوتے ہیں
کچھ پل اس فقیر کو عنایت فرمائیں
اور اپنی رائے سے ، تنقید سے، رہنمائی سے مفلس کا دامن بھر دیں
اللہ تمام احباب پر اپنی رحمت نازل فرمائے

مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

گنہ کرنے کی خاطر میں جہاں میں ہر جگہ بھٹکا
زمانے سے چھپا لیکن جہاں پہنچا خدا ہوتا

مجھےلا دے مرا بچپن وہ مٹی کے کھلونے سب
چمکتے زر جواہر میں مرا دل اب نہیں لگتا

گلے مجھ سے ملا جگ یہ مکیں گھر کے مگر میرے
وہ ہی سچے وہ ہی اپنے نہیں ان سا مرا اپنا

مری آنکھوں میں کٹتی ہیں مری راتیں مرے ہمدم
زمیں میرا بچھونا ہے ترا مخمل لگے کانٹا

ہے دم گھٹتا مرا یارو امیروں کے محلے میں
میں غربت کا رہا عادی امیروں میں نہیں رہتا

مری مشکل رضا تیری تری مرضی خوشی میری
جبیں میری نگوں یارب کبھی شکوہ نہیں کرتا

مری نسبت محمد سے مرا گھر بھی علی کا ہے
صداقت ہے سخن میرا کبھی سید نہیں ڈرتا


س ن مخمور
امر تنہائی
 

loneliness4ever

محفلین

loneliness4ever

محفلین
کوئی بہت قابلِ گرفت بات نہیں ہے۔ تاہم محنت کی کچھ کمی محسوس ہو رہی ہے۔

محترم استاد
خاکسار ممنون و مسرور ہے ، آپکی نظر اور رہنمائی بندے کے لئے اہم ہیں
یوں ہی نوازتے رہیں، اللہ آباد و خوشحال رکھے آپکو ۔۔۔۔ آمین
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چمکتے زر جواہر ۔یہ ترکیب کچھ ٹھیک سے بیٹھ نہیں رہی ۔ وزن کے لحاظ سے ٹھیک ہے لہجہ یا انداز بہتر ہو سکتا ہے۔زمین آسان ہے اسے دوبارہ کہیے۔
۔۔
گلے مجھ سے ملا جگ یہ مکیں گھر کے مگر میرے
وہ ہی سچے وہ ہی اپنے نہیں ان سا مرا اپنا
۔ ۔یہاں الفاظ مضمون کا ساتھ تو دے رہے ہیں مگر اچھی طرح ساتھ نبھا نہیں رہے۔۔
مری آنکھوں میں کٹتی ہیں مری راتیں مرے ھمدم
آنکھوں میں رات کٹنا ۔ یہ اسلوب مضمون کے شایاں نہیں۔اسے بھی دوبارہ کہیے۔
جبیں میری نگوں یارب کبھی شکوہ نہیں کرتا
معنوی طور پر تو کائی بات نہیں مگر محاوراتی اعتبار سے نگوں کے لیے سر نگوں کا استعمال بہتر ہوگا۔جبیں کے ساتھ دوسرے لاحقے اچھے لگتے ہیں۔
 
Top