جھوٹے الزام میری جان لگایا نہ کرو

دوست

محفلین
جھوٹے الزام میری جان لگایا نہ کرو
دل ہے نازک اسے تم ایسے دکھایا نہ کرو

میری آنکھوں میں جو اچھے نہیں لگتے آنسو
تو جلایا نہ کرو مجھ کو ستایا نہ کرو

تم کسی اور کی قسمت میں ہو تم میرے نہیں
یہ اگر سچ بھی ہے تو مجھ کو بتایا نہ کرو

یا تو تعبیر بتاؤ میرے سب خوابوں کی
یا کوئی خواب اِن آنکھوں کو دکھایا نہ کرو

ابھی آئے ہو ابھی بیٹھے ابھی جاتے ہو
صرف اک رسم نبھانے کو تو آیا نہ کرو

 
آخری تدوین:
Top