ولی نصر کی کتاب The Shia Revival سے ایک اقتباس کا میرا اردو ترجمہ:
ایران عراق جنگ کے دوران کئی راتوں کو ایرانی فوجی اٹھتے تو انہیں سفید گھوڑوں پر کفنپوش ہستیاں نظر آئیں جو ان کی کامیابی کی دعائیں کر رہی تھیں۔ ایسے لگتا تھا کہ پوشیدہ بارہویں امام ان کی مدد کو آ پہنچے ہوں۔ مگر یہ پروفیشنل ایکٹر تھے جو فوجیوں کا مورال بڑھانے کے لئے لائے گئے تھے۔