جنگل میں دھنک۔۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
زکریا اور نبیل
میں نے کوشش کی تھی کہ ضبط کی ایک پوسٹ میرے ہی کھولے جنگل میں دھنک کے تبصرے والے تانے بانے میں چلی جائے، لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا تو میں نے ایک اور تانے بانے میں منتقل کرنے کا سوچا۔ اگر چہ میں نے محض ضبط کا خط منتخب کیا تھا لیکن اس کے بعد کے میرے سارے پیغامات بھی اس نئے تانے بانے میں آ گئے۔ اور میں نے اپنا تبصرے والا پیغام حذف کر دیا ہے۔
اب نظامت کافی کنفیوزنگ ہے۔ یہ ممکن نہیں ہو رہا کہ ایک فورم سے دوسری فورم میں پیغام منتقل کر دیا جائے۔
ذرا اس کو ٹھیک کر دیں۔ میری پوسٹ کی ہوئی شاعری کو جنگل میں دھنک کے سلسلے میں منتقل کر دیں جو میں نہیں کر پا رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
یں نے نظمیں مکمل کر دی ہیں اور گیت بھی۔ ای بک بھی بنا دی ہے۔
اور اب میں نے اس ای بک کا نام رکھا ہے
قفسِ رنگ
غزلوں کا بھی اسی طرح ایک اور نام رکھ دیا جائے گا۔ اس طرح جنگل میں دھنک کی دو ای بکس بن جائیں گی۔ کاپی رائٹ کا جھنجھٹ بھی نہیں‌ہوگا۔
دشمنوں کے درمیان شام بھی ہے کیا ضبط تمھارے پاس؟
 

الف عین

لائبریرین
لیں میں پرسوں سے غزلیات پوسٹ کرنا شروع کر دیتا ہوں۔
نہیں میرے پاس “دشمنوں کے درمیان شام“ نہیں ہے۔
_________________
ضبط
 

الف عین

لائبریرین
غزلیات جو میں نے پرسوں تک رکھ چھوڑی تھیں آج ہی مکمل کر لیں۔ “جنگل میں دھنک۔ غزلیات“ کے نام سے دھاگہ بنا کر پوسٹ کر رہا ہوں۔
اور مجھے یہ ای بُک کا سلسلہ کچھ سمجھ نہیں آیا۔ رہمنائی چاہئے۔
_________________
ضبط
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ ضبط،
اپنا درست نام کم از کم مجھ کو تو ذ پ کر دو!!
ای بک سے میری مراد ورڈ ڈاکیومینٹ جسے زپِ کر کے داؤن لوڈ کے لیے مہیا کیا جائے۔ محض آن لائن پڑھنے کے لیے نہیں۔
_________________
 

الف عین

لائبریرین
کام ہو گیا ہے۔ لیکن ایک غزل کم ہے۔ کیا پوسٹ کرنا بھول گئے یا میں ہی ٹائپ کروں؟ ذپ کے جواب کا انتظار ہے
_________________
 

الف عین

لائبریرین
جنگل میں دھنک کی نظمیں اور گیت یہاں پوسٹ ہو چکے۔
اب اسی ای بک میں پہلی کتاب تیز ہوا اور تنہا پھول کی نظموں کا انتخاب شامل کر رہا ہوں۔
میرے ہاس جو تیسرا مجموعہ ہے دشمنوں کے درمیان شام، اس میں پچھلی دونوں کتابوں کا انتخاب شامل ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ غزلیں ایک کتاب میں، یہ نظمیں ایک کتاب میں اور ‘دشمنوں کے درمیان شام‘ کی نظمیں ایک اور ای بک میں شامل کر دوں۔
_________________
 

الف عین

لائبریرین
جوشاعری تبصروں کے تانے بانے میں پوسٹ ہو گئی تھی اور میں تقسیم نہیں کر سکا تھا، اور ناظمین بھی اب تک توجہ نہیں دے سکے تھے۔ ان کو میں نے قفسِ رنگ نامی موضوع میں منتقل کر دیا ہے۔ لیکن اس نئے موضوع میں بعد کے کچھ پیغامات پھر آ گئے تو میں نے ان کو کاپی پیسٹ کر دیا ہے۔ معاف کرنا ضبط، اس طرح کچھ تمھارے پیغامات میرے بن گئے ہیں اگرچہ میں نے نام تمھارا دے دیا ہے۔
_________________
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
جوشاعری تبصروں کے تانے بانے میں پوسٹ ہو گئی تھی اور میں تقسیم نہیں کر سکا تھا، اور ناظمین بھی اب تک توجہ نہیں دے سکے تھے۔ ان کو میں نے قفسِ رنگ نامی موضوع میں منتقل کر دیا ہے۔ لیکن اس نئے موضوع میں بعد کے کچھ پیغامات پھر آ گئے تو میں نے ان کو کاپی پیسٹ کر دیا ہے۔ معاف کرنا ضبط، اس طرح کچھ تمھارے پیغامات میرے بن گئے ہیں اگرچہ میں نے نام تمھارا دے دیا ہے۔
_________________
استاد محترم، معذرت کہ چونکہ آپ کا پیغام زکریا بھائی اور نبیل بھائی کے لیے تھا، اس لیے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔ دراصل محفل پر ابھی کوئی ایسا موڈ موجود نہیں‌ ہے جو دو مختلف دھاگوں کو ملا کر ایک بنا سکے
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ منصور۔ یا شکریہ واپس لے لوں برا مانو تو۔۔۔۔
در اصل اس موڈ کی ضرورت ہے کہ ایک تانے بانے میں غلط پوسٹ ہونے پر اسے دوسرے موجود سلسلے میں منتقل کیا جائے۔ یہ نہیں کہ ایک نیا تانا بانا کھول کر ہی منتقل کیا جا سکے۔ مجھے یہی کام کرنا تھا۔
 
Top