مبارکباد جناب شاکر عرف دوست کی طرف سے

فہیم

لائبریرین
یہ دھاگہ ہمارے دوست جناب شاکر عرف دوست کے نام

آج جیسا کہ ہم نے "کون کس کو مس کررہا ہے" دھاگے میں بھی لکھا کہ ہم اپنے پرانے دوست جناب دوست کو بہت مس
کررہے ہیں۔
اور یہ بات آج سے نہیں کافی دنوں سے وہ ہم کو بہت یاد آرہے تھے کیوں کے وہ محفل کے ہمارے اولین دوستوں میں سے ہیں۔
کافی دن ہوگئے تھے ان سے نہ ہی م س ن پر بات ہوئی نہ ہی وہ محفل پر آکر کسی سے کوئی بات کررہے تھے۔
icon_sad.gif

تو آج ہمارے کو ان کی کافی یاد آئی تو ہم نے آفس سے گھر پوچھنے کے بعد کھانا وانا کھاکر جب گھومنے پھرنے باہر نکلے تو ہم
نے ان کے موبائل پر ایک فون ماردیا۔
بعد سلام دعاء کے ہم نے جو پہلا سوال کیا وہ یہ تھا۔
Where are you now a days
اور کیا کررہے ہیں۔
پھر کافی لمبی بات چلی
ہمیں یہ جان کے خوشی ہوئی کہ وہ نہ خیریت سے ہیں بلکہ کافی مصروف ہیں۔ اپنی پڑھائی لکھائی میں اور اپنے مستقبل کو
سنوارنے میں۔
ہم نے محفل میں نہ آنے کا سبب پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ کافی دنوں سے ان کے نیٹ نے دغا دیا ہوا ہے:(

ہمیں یہ جان کر کافی افسوس ہوا
اور ہم نے انھیں تاکید کی کہ وہ جلد از جلد اپنا نیٹ درست کروائیں اور محفل میں حاضری دیں۔
جب ہم نے ان کو یہ بتایا کہ محفل اب وی بلیٹن ہوگئی ہے تو پہلے تو وہ نہیں یار اتنا زور سے بولے کہ ہمیں ان کی خوشی کا
بخوبی اندازہ ہوا۔;)
اور یہ جان کر کافی خوشی بھی ہوئی کہ وہ ہمارے مقابلے میں وی بلیٹن کے فیچرز سے زیادہ واقفیت رکھتے ہیں
بعد ازاں انھوں نے کہا کہ میں ان کی طرف سے تمام محفل کے ممبران کو سلام پیش کروں
تو جناب یہ بندہ جناب شاکر دوست صاحب کی طرف سے محفل کے تمام نئے پرانے خواتین و حضرات جتنے بھی ممبر ہیں ان
کو سلام پیش کرتا ہے۔
اور انھوں نے ایک بات خاص کر کہی کہ میں ان کی جانب سے نبیل بھائی کو محفل وی بلیٹن کرنے پر بہت بہت بہت بہت بہت
مبارک باد پیش کروں۔ کیوں کہ نبیل بھائی نے واقعی بہت محنت کی ہے۔
تو نبیل بھائی آپ بھی شاکر صاحب کی طرف سے بہت بہت بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔:)

تو دوستوں آپ لوگ دعاء کریں کہ ہمارے دوست صاحب جلد از جلد محفل میں واپسی کرسکیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب فہیم اور بہت اچھا کیا جو ان کی خیر خیریت ہم تک پہنچائی۔

آئیندہ جب بھی رابطہ ہو تو ہماری بھی خیر خیریت اور سلام پہنچا دیجیئے گا۔
 
Top