جمیل نوری نستعلیق کی نوٹو فونٹ پیکج میں شمولیت۔

گوگل نوٹو فونٹ ٹیم جمیل نوری نستعلیق نوٹو فونٹ پیکج میں شامل کرنے پر راضی ہیں بشرطیکہ فونٹ OFL-licensed کر دیا جائے۔

اس موضوع پر گفتگو یہاں ملاحظہ فرمایئں: Urdu fonts · Issue #293 · google/fonts

اگر کوئی اس فونٹ کے خالق سے رابطے میں ہے تو انہیں اس لڑی میں ٹیگ کرنا نہ بھولیے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
گوگل نوٹو فونٹ ٹیم جمیل نوری نستعلیق نوٹو فونٹ پیکج میں شامل کرنے پر راضی ہیں بشرطیکہ فونٹ OFL-licensed کر دیا جائے۔
جمیل نوری نستعلیق میں جوہر نستعلیق کا سورس کوڈ جبکہ نوری نستعلیق کے ترسیمے استعمال کئے گئے ہیں۔ان دونوں کے جملہ حقوق محفوظ ہیں اس لئے اس فانٹ کو او ایف ایل کے تحت جاری کرنا ممکن نہیں ہے۔
آپ چاہیں تو ایک اور بہترین اردو فانٹ مہر نستعلیق کو او ایف ایل میں کنورٹ کروا سکتے ہیں۔ یہ فانٹ ویسے بھی کریٹو کامنز سے لائسنس شدہ ہے۔
Mehr Nastaliq Web
متلاشی
 
سید ذیشان

محفلین
میرا ووٹ بھی مہر نستعلیق کے حق میں ہے۔ جمیل نوری نستعلیق کے لئے نوری صاحب کے فرزند اور جوہر نستعلیق والوں سے اجازت لینی پڑے گی۔ ماضی کے تجربات سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔
 
شکیب

محفلین
گوگل نوٹو فونٹ ٹیم جمیل نوری نستعلیق نوٹو فونٹ پیکج میں شامل کرنے پر راضی ہیں بشرطیکہ فونٹ OFL-licensed کر دیا جائے۔

اس موضوع پر گفتگو یہاں ملاحظہ فرمایئں: Urdu fonts · Issue #293 · google/fonts

اگر کوئی اس فونٹ کے خالق سے رابطے میں ہے تو انہیں اس لڑی میں ٹیگ کرنا نہ بھولیے گا۔
یہاں جمیل خوشخطی ریگولر کا ذکر ہے، Jameelkhushkhati.ttf
یہ تو جمیل۔نوری نستعلیق ہی کا چربہ نظر آ رہا ہے، لائسنس کا مسئلہ کیوں نہیں ہوا؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
جمیل نوری نستعلیق کے لئے نوری صاحب کے فرزند اور جوہر نستعلیق والوں سے اجازت لینی پڑے گی۔
بهداد اسفهبد نے آج اسی بارے میں ٹوئیٹ کی ہے:
کیا یہاں کسی کے پاس مرزا جمیل احمد کے صاحبزادے کا رابطہ نمبر وغیرہ ہے؟ مجھے یاد پڑتا ہے کہ کسی محفلین نے ان کے ساتھ ملاقات کا تذکرہ کیا تھا (شاید فاروق سرور خان صاحب نے؟)

ویسے، جوہر نستعلیق کی کیا تاریخ ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
گوگل نوٹو فونٹ ٹیم جمیل نوری نستعلیق نوٹو فونٹ پیکج میں شامل کرنے پر راضی ہیں بشرطیکہ فونٹ OFL-licensed کر دیا جائے۔

اس موضوع پر گفتگو یہاں ملاحظہ فرمایئں: Urdu fonts · Issue #293 · google/fonts

اگر کوئی اس فونٹ کے خالق سے رابطے میں ہے تو انہیں اس لڑی میں ٹیگ کرنا نہ بھولیے گا۔

ایک pedantic تصحیح: جس ایشو کا ربط آپ نے دیا ہے، وہاں نوٹو فونٹس نہیں بلکہ گوگل فونٹس میں شمولیت کی بات ہو رہی ہے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
بهداد اسفهبد نے آج اسی بارے میں ٹوئیٹ کی ہے:
کیا یہاں کسی کے پاس مرزا جمیل احمد کے صاحبزادے کا رابطہ نمبر وغیرہ ہے؟ مجھے یاد پڑتا ہے کہ کسی محفلین نے ان کے ساتھ ملاقات کا تذکرہ کیا تھا (شاید فاروق سرور خان صاحب نے؟)

ویسے، جوہر نستعلیق کی کیا تاریخ ہے؟

عارف کریم کو بھی شائد کچھ معلومات ہوں اس بارے میں۔

جوہر نستعلیق pdms نے بنایا ہے۔ لیگچر البتہ جمیل صاحب کے ہی استعمال کئے ہیں۔ یہ فونٹ یہ لوگ ٹی وی والوں کو بیچتے ہیں اور اس سے پیسے بناتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا یہاں کسی کے پاس مرزا جمیل احمد کے صاحبزادے کا رابطہ نمبر وغیرہ ہے؟ مجھے یاد پڑتا ہے کہ کسی محفلین نے ان کے ساتھ ملاقات کا تذکرہ کیا تھا (شاید فاروق سرور خان صاحب نے؟)
کئی سال قبل مرزا جمیل احمد مرحوم کے فرزند مرزا طارق جمیل سے ای میل پر رابطہ رہا ہے۔ جمیل نوری نستعلیق کواوپن لائسنس کرنےسے متعلق قائل بھی کیا۔ البتہ اس وقت وہ راضی نہیں ہوئے۔ اب دوبارہ کوشش کر کے دیکھ لیں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے، جوہر نستعلیق کی کیا تاریخ ہے؟
جوہر نستعلیق کا ٹرائیل یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
http://www.pakdata.com/download/pdms_jauhar_1178.zip
اسے اوپن لائسنس کرنے سے متعلق ان کی ویب سائٹ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
CONTACT - Pakdata

ویسے مرزا طارق جمیل نے بتایا تھا کہ انہوں نے جوہر نستعلیق کو نوری نستعلیق لگیچرز کے استعمال کا لائسنس دیا ہوا ہے۔ اب کیا صورت حال ہے معلوم نہیں۔ :)
 
Top