جمعه کی نماز فرض ہے یا واجب ؟؟

islamkingdom_urdu

محفلین
جمعہ کی نماز کا حکم
جمعہ کی نماز ہر مسلمان بالغ وعاقل اپنے وطن میں رہنے والے یعنی مقیم پر جب چھوڑنے کا کوئی شرعی عذر نہ ہو، فرض عین ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں " اے ایمان والو جب تمہیں جمعہ کی نماز کی دعوت دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑپڑو اور خریدوفروخت چھوڑ دو "

رسول ﷺ اللہ فرماتے ہیں " قوموں کو جمعہ چھوڑنے سے روکا گیا ہے اگر انہوں نے اللہ کے حکم کی فرمانبرداری نہ کی تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی جائے گی اور پھر وہ غفلت کرنے والوں میں سے ہوں گے"۔[ اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

جن پر جمعہ کی نماز واجب نہیں ہے
عورت، بچے ،مسافرپر جمعہ واجب نہیں ہے اور اس طرح اس مریض پر بھی واجب نہیں ہے جو انتہائی مشقت کی وجہ سے جمعہ کی نماز میں حاضر نہ ہو سکتا ہو۔ اور اگر یہ لوگ جمعہ کی نماز میں حاضر ہو گئے تو انکی جمعہ کی نماز ٹھیک ہے اور اگر نہ ہوئے تو ظہر کی نماز پڑھیں گے۔

جمعہ کے دن کی فضیلت
ہفتے کے دنوں میں سے جمعہ کا دن سب سے بہترین دن ہے اور اس دن سے اللہ تعالیٰ نے صرف اُمّت مسلمہ کو نوازا ہے۔ اور اسکی فضیلت میں بہت ساری احادیث وارد ہوئیں ہیں۔

رسول ﷺ اللہ فرماتے ہیں "سورج کے نکلنے سے شروع ہونے والے دنوں میں سب سے پہترین دن جمعہ کا دن ہے جس میں آدم کو پیدا کیا گیا انہیں جنت میں داخل کیا گیا اوراسی دن انکو جنت سے نکالا گی"[ اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

ابو ہریرہ رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا "جس نے غسل کیا پھر جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے آیا اور جواسکے مقدر میں تھا وہ نماز پڑھی،پھر امام کے خطبے سے فارغ ہونے تک خاموش رہا پھر امام کے ساتھ نماز پڑھی تو اس سے اس جمعہ اور گذرے ہوئے جمعہ کے اورتین دن زائد کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے "۔ [اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

حضرت ابو ہریرہ رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول ﷺ اللہ نے فرمایا "پانچوں نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک کے تمام گناہوں کا کفارہ ہیں۔ اگر اس نے اپنے آپ کو گناہ کبیرہ سے بچا لیا " [اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

حذیفہ بن الیمان رضي الله عنه سے مروی ہے "کہ رسول ﷺ اللہ نے فرمایا کہ ہم سے پہلی امتوں کو جمعہ کے دن سے دور رکھا گیا پس یہودیوں کے لیے خاص دن، ہفتے کا دن تھا اور نصاریٰ کے لیے اتوار کا دن تھا۔تو اللہ نے ہمیں جُدا کیا اوار جمعہ کا دن عطا کیا۔ پھر جمعہ کو پہلے کر دیا پھر ہفتہ اور پھر اتوار اس طرح وہ قیامت کے دن بھی ہم سے پیچھے ہوں گے ہم دنیا کے اعتبار سے پیچھے آنے والوں میں سے ہیں اور قیامت کے دن اوّلین میں سے ہیں کیونکہ مخلوقات میں سب سے پہلے امت محمدیؐ کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا "۔[ اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

نعمان بن بشیر سے مروی ہے کہ رسول ﷺ اللہ عیدین اور جمعہ کی نمازمیں" سبح اسم ربك الأعلى ، وهل أتاك حديث الغاشية " [اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے] پڑھتے تھےاور جب عید اور جمعہ ایک دن میں جمع ہو جاتے تو پھر بھی ان دونوں نمازوں میں یہی دو سورتیں ہی پڑھتے تھے۔

جمعہ تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے پس اس میں مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔ بے شک تمہارے درود مجھ پر پیش کیے جاتے ہیں تو صحابہ کرام نے کہا ہمارے درود آپ ﷺ پر کیسے پیش کیے جاتے ہیں حالانکہ آپ ﷺ کی ہڈیاں بوسیدہ ہو چکی ہوں گی تو رسول ﷺ اللہ نے فرمایا "اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کے جسموں کو حرام کر دیا ہے" [اس حدیث کو امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے]
:thumbsup::thumbsup::wave::wave:
 

م حمزہ

محفلین
مناسب وقت پر آپ نے جمعہ کے متعلق لکھا۔ جزاک اللہ خیرا۔

تعارف کی لڑی میں جاکر اپنا تعارف پیش کریں، اگر آپ کو مناسب لگے۔ تاکہ محفلین آپ کو جان سکیں۔
 

حسیب

محفلین
فرض اور واجب ایک چیز ہے ليكن فقہا نے اپنی اصطلاح میں فرق کیا ہے، کہ ’’فرض وہ ہوتا ہے جو قطعی الثبوت دلیل سے ثابت ہو اور واجب وہ ہوتا ہے جو ظنی الثبوت دلیل سے ثابت ہو ‘‘
آسان الفاظ میں ان دونوں کا کیا مطلب ہے؟؟؟

اگر فرض اور واجب ایک ہی چیز ہیں تو پھر یہ موضوع بنتا ہی نہیں کہ جمعہ کی نماز فرض ہے یا واجب؟؟
 
Top